وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پاک بھارت جنگ میں شہید ہونے والے فورسز کے اہلکاروں کے ورثا سے ملاقات کے دوران امدادی رقم میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا۔
وزیراعلیٰ کے مطابق شہدا کے ورثا کے لیے امدادی رقم 50 لاکھ روپے سے بڑھا کر ایک کروڑ روپے کی جائے گی، جبکہ زخمی اہلکاروں کے لیے امدادی رقم 10 لاکھ روپے سے بڑھا کر 25 لاکھ روپے کی جائے گی۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت شہدا کے اہل خانہ کے شانہ بشانہ ہے، اور شہداء ہمارے فخر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کی قربانیاں ملک و قوم کی سلامتی کی ضمانت ہیں، اور حکومت ان کے ورثا کا خیال رکھے گی۔

