Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

سڈنی واقعہ/ حملہ آور ساجد اکرم کے بھارتی پاسپورٹ پر فلپائن جانے کا انکشاف

Web Desk by Web Desk
دسمبر 16, 2025
in بین الاقوامی
0
سڈنی واقعہ/ حملہ آور ساجد اکرم کے بھارتی پاسپورٹ پر فلپائن جانے کا انکشاف

آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل بونڈی بیچ پر ہونے والے خونریز حملے سے متعلق اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق فلپائن امیگریشن حکام نے تصدیق کی ہے کہ حملے میں ملوث ساجد اکرم نے بھارتی پاسپورٹ پر فلپائن کا سفر کیا تھا، جبکہ اس کا بیٹا 24 سالہ نوید اکرم آسٹریلوی شہری کی حیثیت سے فلپائن گیا۔

رپورٹ کے مطابق ساجد اکرم اور نوید اکرم یکم نومبر کو سڈنی سے فلپائن پہنچے، جہاں ان کی آخری منزل جنوبی صوبہ ڈاواؤ درج کی گئی تھی۔ دونوں افراد 28 نومبر کو فلپائن سے روانہ ہوئے۔ آسٹریلوی حکام اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ حملہ آوروں نے فلپائن کا سفر کس مقصد کے لیے کیا تھا۔

آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حملہ آور داعش کے نظریات سے متاثر تھے اور دنیا اس وقت داعش کی انتہاپسندی اور نفرت انگیز نظریات کا سامنا کر رہی ہے۔

ادھر نیو ساؤتھ ویلز کے پولیس کمشنر کے مطابق حملہ آوروں کی گاڑی سے دیسی ساختہ بم اور داعش کے دو جھنڈے برآمد ہوئے ہیں، جس سے واقعے کی سنگینی مزید واضح ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل سڈنی کے ساحل بونڈی بیچ پر دو مسلح افراد نے شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے تھے۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا جبکہ دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

واقعے کے بعد بھارت اور اسرائیل کی جانب سے پاکستان کو اس حملے سے جوڑنے کی کوشش کی گئی، تاہم یہ گمراہ کن پروپیگنڈا بری طرح ناکام ہو گیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوید اکرم کے ساتھ کام کرنے والے ایک شخص نے بتایا کہ نوید کے والد ساجد اکرم کا تعلق بھارت سے ہے جبکہ اس کی والدہ کا تعلق اٹلی سے بتایا گیا ہے۔

Previous Post

وزیراعلیٰ کے پی نے شہدا کے ورثا کی امدادی رقم 50 لاکھ سے بڑھاکر ایک کروڑ کردی

Next Post

پاکستان سے جنگ کے دوران گرائے گئے بھارتی رافیل طیاروں کے نمبر سامنے آگئے

Next Post
پاکستان سے جنگ کے دوران گرائے گئے بھارتی رافیل طیاروں کے نمبر سامنے آگئے

پاکستان سے جنگ کے دوران گرائے گئے بھارتی رافیل طیاروں کے نمبر سامنے آگئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم