Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پاکستان سے جنگ کے دوران گرائے گئے بھارتی رافیل طیاروں کے نمبر سامنے آگئے

Web Desk by Web Desk
دسمبر 16, 2025
in بین الاقوامی
0
پاکستان سے جنگ کے دوران گرائے گئے بھارتی رافیل طیاروں کے نمبر سامنے آگئے

برطانوی دفاعی جریدے کِی ایرو (Key_Aero) میگزین کی تحقیقی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی 52 منٹ کی فضائی جھڑپ کے دوران بھارتی فضائیہ کے 4 رافیل لڑاکا طیارے تباہ ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق یہ فضائی معرکہ مختصر دورانیے کے باوجود شدت اور نتائج کے لحاظ سے غیر معمولی تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تباہ ہونے والے رافیل طیاروں کے سیریل نمبرز بی ایس 001، بی ایس 021، بی ایس 022 اور بی ایس 027 تھے۔ برطانوی جریدے کے مطابق بھارت ان چاروں طیاروں کے حوالے سے سیریل نمبرز کے ساتھ کوئی واضح اور مستند تصاویر پیش کرنے میں ناکام رہا، جس سے بھارتی مؤقف پر مزید سوالات جنم لے رہے ہیں۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے ملٹی ڈومین آپریشنز نے بھارتی فضائیہ کو شدید نقصان پہنچایا۔ بھارتی فضائیہ کے مجموعی نقصانات میں 4 رافیل طیاروں کے علاوہ مگ 29، ایس یو 30 اور ہیرون ڈرون بھی شامل تھے، جس نے بھارتی فضائی صلاحیتوں کو وقتی طور پر مفلوج کر دیا۔

برطانوی جریدے کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 10 مئی کو جے ایف 17 سی بلاک 3 نے ادھم پور میں بھارت کے جدید فضائی دفاعی نظام ایس 400 کو تباہ کیا، جبکہ پاکستانی فضائیہ نے برنالا میں بھارتی کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کو بھی نشانہ بنایا، جس سے بھارتی عسکری رابطہ نظام متاثر ہوا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی سائبر یونٹس نے بھارت کے تقریباً 96 فیصد سوشل نیٹ ورکس اور ڈیجیٹل نظام کو مفلوج کر دیا۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ پہلا موقع تھا جب کسی فضائیہ نے سائبر وارفیئر اور روایتی عسکری اقدامات کو یکجا کرتے ہوئے مؤثر کارروائی کی۔

برطانوی جریدے نے یہ بھی یاد دلایا کہ بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے ایک انٹرویو میں بھارتی طیاروں کی تباہی کو تسلیم کیا تھا۔ اس سے قبل بھی پاکستانی فضائیہ نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے دوران بھارتی مگ 21 طیارہ مار گرایا تھا، جو خطے کی فضائی تاریخ کا ایک اہم واقعہ سمجھا جاتا ہے۔

 

Tags: #PakistanIndiaConflict #RafaleJets #KeyAero #PakistanAirForce #IndianAirForce #پاک_بھارت_کشیدگی #رافیل_طیارے #پاکستانی_فضائیہ #بھارتی_فضائیہ #دفاعی_خبریں
Previous Post

سڈنی واقعہ/ حملہ آور ساجد اکرم کے بھارتی پاسپورٹ پر فلپائن جانے کا انکشاف

Next Post

لیہ:بستی ککڑ والا میں سیوریج کے گڑھے میں گر کر 2 سالہ معصوم بچہ گر کر جاں بحق ہو گیا

Next Post
لیہ:بستی ککڑ والا میں سیوریج کے گڑھے میں گر کر 2 سالہ معصوم بچہ گر کر جاں بحق ہو گیا

لیہ:بستی ککڑ والا میں سیوریج کے گڑھے میں گر کر 2 سالہ معصوم بچہ گر کر جاں بحق ہو گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لیہ:بستی ککڑ والا میں سیوریج کے گڑھے میں گر کر 2 سالہ معصوم بچہ گر کر جاں بحق ہو گیا
  • پاکستان سے جنگ کے دوران گرائے گئے بھارتی رافیل طیاروں کے نمبر سامنے آگئے
  • سڈنی واقعہ/ حملہ آور ساجد اکرم کے بھارتی پاسپورٹ پر فلپائن جانے کا انکشاف
  • وزیراعلیٰ کے پی نے شہدا کے ورثا کی امدادی رقم 50 لاکھ سے بڑھاکر ایک کروڑ کردی
  • سابق چیف جسٹس کو دھمکیاں دینے کا کیس/ کالعدم ٹی ایل پی کے رہنما کو 35 سال کی سزا

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم