مبینہ طور پر شیر افضل خان کھیلتے ہوئے گھر کے پاس موجود سیوریج کے گڑھے میں جا گرا۔ والد آدم خان

لیہ (نیوز رپورٹر ) تفصیلات کے مطابق لیہ کی بستی ککڑ والا میں سیوریج کے گڑھے میں گر کر 2 سالہ معصوم بچہ گر کر جاں بحق ہو گیا۔ بچے کے والد آدم خان کے مطابق مبینہ طور پر شیر افضل خان کھیلتے ہوئے گھر کے پاس موجود سیوریج کے گڑھے میں جا گرا۔ بچہ غائب تھا تو ہم لوگوں نے تلاش کرنا شروع کر دیا۔ جوتا سیوریج کے گڑھے کے قریب موجود ہونے پر شک گزرا کہہ کہیں سیوریج کے گڑھے میں نہ گر گیا ہو تو گڑھے میں تلاش کیا تو 2 سالہ شیر افضل خان کی لاش مل گئی۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں سیوریج سسٹم نہیں ہے جس کی وجہ سے اپنی مدد آپ کے تحت نکاسی کے لئے گڑھے بنائے ہوئے ہیں۔ عرصہ تقریباً 6 سال سے سیاسی نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ کو درخواست کر رہے ہیں لیکن کوئی پرسان حال نہیں۔ بچے کے والد اور اہل علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
