Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

معاشی نمو مثبت ضرور لیکن تیزی سے بڑھتی آبادی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے ناکافی ہے: وزیرخزانہ

Web Desk by Web Desk
دسمبر 24, 2025
in پاکستان, تجارت
0

اسلام آباد: وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت استحکام کے مرحلے سے نکل کر برآمدات پر مبنی ترقی کی جانب گامزن ہے اور ملک طویل المدتی پائیدار ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے۔

امریکی جریدے یو ایس اے ٹوڈے کو انٹرویو میں وزیر خزانہ نے بتایا کہ معاشی استحکام، اصلاحات اور پالیسیوں کے تسلسل سے ملکی اور عالمی سطح پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔ معیشت اب استحکام کے مرحلے سے نکل کر برآمدات پر مبنی ترقی کی جانب بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ پاکستان نے مالی سال کا آغاز بہتر معاشی بنیادوں کے ساتھ کیا، پرائمری بجٹ سرپلس اور کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس حاصل کیا، جو مسلسل خساروں کے چکر سے نکلنے کی واضح علامت ہے۔

وزیر خزانہ نے مزید بتایا کہ ترسیلاتِ زر میں اضافہ، مہنگائی میں کمی اور زرِ مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کا سبب بنے ہیں۔ مہنگائی 38 فیصد کی بلند ترین سطح سے کم ہو کر سنگل ڈیجیٹ میں آ گئی ہے، جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر 14.5 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ مالی سال میں معاشی نمو 2.7 فیصد رہی، تاہم یہ بڑھتی ہوئی آبادی کی ضروریات کے لیے ناکافی ہے، اس لیے حکومت قرضوں پر مبنی ترقی کے بجائے برآمدات پر مبنی حکمت عملی اپنا رہی ہے۔

سینیٹر محمد اورنگزیب نے موجودہ بجٹ میں ٹیکس اصلاحات، انرجی سیکٹر میں بہتری، سرکاری اداروں کی اصلاحات اور عالمی مسابقت میں اضافہ شامل ہونے کا بھی ذکر کیا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان اپنی معاشی حکمت عملی کو عالمی طلب میں تبدیلیوں کے ساتھ ہم آہنگ کر رہا ہے، آئی ٹی برآمدات 4 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہیں اور مناسب پالیسی تسلسل کے ساتھ یہ پانچ برسوں میں دوگنی ہو سکتی ہیں۔ برآمدکنندگان کے لیے ٹیکس نظام آسان بنانے اور انتظامی رکاوٹیں کم کرنے کے اقدامات بھی جاری ہیں۔

 

Tags: #معیشت #پاکستان #برآمدات #ترقی #وزیرخزانہ #سرمایہ_کاری #Economy #Pakistan #Exports #Growth #FinanceMinister #Investment
Previous Post

سونا آج بھی 2 ہزار روپے مہنگا، ایک سال میں قیمت 2 لاکھ روپے سے زائد بڑھ گئی

Next Post

Next Post

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • (بلاعنوان)
  • معاشی نمو مثبت ضرور لیکن تیزی سے بڑھتی آبادی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے ناکافی ہے: وزیرخزانہ
  • سونا آج بھی 2 ہزار روپے مہنگا، ایک سال میں قیمت 2 لاکھ روپے سے زائد بڑھ گئی
  • عمران خان مذاکرات نہیں افراتفری چاہتے ہیں: رانا ثنا
  • سحر انگیز صدا ہمیشہ کیلئے خاموش، مسجد نبوی کے مؤذن شیخ فیصل نعمان رحلت فرما گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم