سوئٹزرلینڈ کے ایک اسکی ریزورٹ ٹاؤن کے بار میں نیو ایئر نائٹ کے موقع پر شدید آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، جس میں 47 افراد ہلاک اور 115 زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق حادثہ سال نو کی تقریب کے دوران پیش آیا اور متاثرین میں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ فرانسیسی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ حادثے میں 8 فرانسیسی شہری لاپتہ ہیں۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ ایک ویٹر کی غلطی سے لگی اور لکڑی کے فرش کی وجہ سے یہ تیزی سے پھیل گئی۔
سوئٹزرلینڈ کے صدر نے برن شہر میں 5 روز تک پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں پاکستان سوئس حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

