Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

جسٹس منصور کو 16 کروڑ اور جسٹس اطہر من اللّٰہ کو 15 کروڑ پنشن کی مد میں مل گئے

Web Desk by Web Desk
جنوری 2, 2026
in پاکستان
0
جسٹس منصور کو 16 کروڑ اور جسٹس اطہر من اللّٰہ کو 15 کروڑ پنشن کی مد میں مل گئے

جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کو 27ویں آئینی ترمیم کے بعد 16 کروڑ سے زائد کمیوٹڈ پنشن حاصل

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سابق ججز جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے 27ویں آئینی ترمیم کے بعد مستعفی ہونے پر بالترتیب 16 کروڑ 10 لاکھ روپے اور 15 کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد کمیوٹڈ پنشن حاصل کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں ریٹائرڈ ججز کو ماہانہ پنشن کے طور پر بالترتیب 11 لاکھ 35 ہزار اور 12 لاکھ 20 ہزار روپے سے زائد رقم مل رہی ہے۔

وزارت قانون و انصاف کی جانب سے ہاؤس رینٹ 3 لاکھ 50 ہزار روپے اور سپیریئر جوڈیشل الاؤنس 11 لاکھ 61 ہزار روپے سے زائد مقرر کیا گیا تھا۔

جسٹس منصور علی شاہ نے مجموعی طور پر 16 سال، ایک مہینہ اور 26 دن جبکہ جسٹس اطہر من اللہ نے 11 سال، چار مہینے اور 24 دن بطور جج خدمات انجام دیں۔ دونوں ججز نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد احتجاجاً استعفیٰ دیا، جس میں ان کا مؤقف تھا کہ ترمیم نے سپریم کورٹ کے اختیارات کو عملی طور پر کمزور کر دیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے 14 نومبر 2025 کو ان کے استعفے باضابطہ طور پر منظور کیے۔

ماہانہ پنشن کی تفصیل:

  • جسٹس منصور علی شاہ: 11,35,496 روپے، جس میں ڈرائیور پنشن 91,258 روپے اور میڈیکل الاؤنس 45,799 روپے شامل ہے۔
  • جسٹس اطہر من اللہ: 12,20,381 روپے، جس میں ڈرائیور پنشن 91,258 روپے اور خصوصی اضافی پنشن 84,885 روپے شامل ہے۔

ریٹائرمنٹ کے بعد مراعات:

  • میڈیکل اور رہائش کی سہولت
  • مکمل اسٹاف اور یوٹیلٹی بلز کی حد
  • سرکاری گاڑی و ایندھن
  • سکیورٹی و استثنیٰ
  • پرچم پروٹوکول
  • بیگمات کے لیے مراعات
  • ریٹائرڈ جج اپنی استعمال شدہ سرکاری گاڑی کم قیمت پر خرید سکتے ہیں

گذشتہ سال نومبر میں وفاقی حکومت نے اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں نمایاں اضافہ کیا تھا، جس کے تحت ہاؤس رینٹ اور سپیریئر جوڈیشل الاؤنس میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا۔

Tags: #سپریم_کورٹ #جج #پنشن #27ویں_آئینی_ترمیم #اسلام_آباد #ghazwa_news #غزوہ_نیوز
Previous Post

طالبان رجیم میں امدادی سامان کی لوٹ مار، 293 ملین ڈالرز دہشتگرد نیٹ ورکس کے ہاتھ لگ گئے، افغان جریدہ

Next Post

پاکستان اسٹاک میں آج بھی زبردست تیزی، انڈیکس میں 2600 سے زائد پوائٹس کا اضافہ

Next Post
پاکستان اسٹاک میں آج بھی زبردست تیزی، انڈیکس میں 2600 سے زائد پوائٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک میں آج بھی زبردست تیزی، انڈیکس میں 2600 سے زائد پوائٹس کا اضافہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم