کراچی اسٹاک ایکسچینج: PSX 100 انڈیکس میں سال کے دوسرے روز بھی زبردست تیزی
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کے 100 انڈیکس میں سال کے دوسرے روز بھی زبردست تیزی دیکھی گئی۔ کاروبار کے آغاز میں ہی 100 انڈیکس ایک لاکھ 79 ہزار پوائنٹس عبور کر گیا۔
نئے سال کے پہلے روز اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان رہا اور کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی سرمایہ کاروں کا جوش جاری رہا۔ ایک موقع پر 100 انڈیکس کو 2,661 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 179,016 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔ پہلے سیشن کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار 504 پوائنٹس پر بند ہوا، جبکہ بازار میں 57 کروڑ شیئرز کے سودے تقریباً 32 ارب روپے میں طے پائے۔
گزشتہ روز بھی PSX 100 انڈیکس میں تیزی دیکھی گئی تھی، جب انڈیکس 2,300 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 76 ہزار 355 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

