Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات پھر ملتوی کرنے کی منظوری دیدی

Web Desk by Web Desk
جنوری 2, 2026
in پاکستان
0
وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات پھر ملتوی کرنے کی منظوری دیدی

 

وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات پھر ملتوی کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں شیڈول بلدیاتی انتخابات کو دوبارہ ملتوی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اعلان وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے مختصر اجلاس کے بعد کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے 3 دسمبر اور 30 دسمبر کے اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق بھی کی گئی۔ اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق نئی قانون سازی پر غور کیا گیا، جبکہ چیف کمشنر اسلام آباد نے وفاقی کابینہ کو بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بریفنگ کے بعد وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی منظوری دی اور ساتھ ہی پنجاب طرز کے بلدیاتی انتخابات کی قانون سازی کی بھی منظوری دی گئی۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے لیے 15 فروری کی تاریخ مقرر کی تھی، جبکہ 16 فروری سے 19 فروری تک نتائج مرتب کیے جانے تھے۔

Tags: #اسلام_آباد #بلدیاتی_انتخابات #وفاقی_کابینہ #قانون_سازی #انتخابات_2026 #ghazwa_news #غزوہ_نیوز
Previous Post

پاکستان اسٹاک میں آج بھی زبردست تیزی، انڈیکس میں 2600 سے زائد پوائٹس کا اضافہ

Next Post

ایران نے پرامن مظاہرین پر تشددکیا تو امریکا ان کے بچاؤ کیلئے آئے گا: ٹرمپ کی دھمکی

Next Post
ایران نے پرامن مظاہرین پر تشددکیا تو امریکا ان کے بچاؤ کیلئے آئے گا: ٹرمپ کی دھمکی

ایران نے پرامن مظاہرین پر تشددکیا تو امریکا ان کے بچاؤ کیلئے آئے گا: ٹرمپ کی دھمکی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم