Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

بلوچستان: ہرنائی کے پہاڑی علاقے سے ملنے والی 4 لاشوں میں سے 3 کی شناخت ہوگئی

Web Desk by Web Desk
جنوری 3, 2026
in پاکستان
0
بلوچستان: ہرنائی کے پہاڑی علاقے سے ملنے والی 4 لاشوں میں سے 3 کی شناخت ہوگئی

بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے پہاڑی علاقے سے ملنے والی چار لاشوں میں سے تین کی شناخت ہو گئی ہے، جبکہ ایک لاش کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔

ضلعی انتظامیہ ہرنائی کے مطابق شہر سے تقریباً 22 کلو میٹر دور زندہ پیر کے مقام پر واقع پہاڑی علاقے سے چار نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور لاشوں کو تحویل میں لیا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مقتولین کے جسموں پر جدید اسلحہ سے فائرنگ کے نشانات پائے گئے ہیں، جس سے قتل کیے جانے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ لاشوں کو شناخت اور دیگر قانونی کارروائی کے لیے ہرنائی اسپتال منتقل کیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق تین لاشوں کی شناخت نور محمد سکنہ بابر کچ کوٹ منڈئی ضلع سبی، جمعہ خان سکنہ کوریاک سپن تنگی ضلع ہرنائی اور محمد رسول کے نام سے ہو گئی ہے، جبکہ چوتھی لاش کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

انتظامیہ نے بتایا کہ اسپتال میں ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاشوں کو مردہ خانے میں رکھ دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ قتل کی وجوہات اور ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے۔

Tags: #بلوچستان #ہرنائی #لاشیں #شناخت #پولیس_تحقیقات #زندہ_پیر #Balochistan #Harnai #Investigation #Crime #Pakistan
Previous Post

نئے سال کے پہلے ہی دن دبئی میں 58 ارب روپے سے زائد کی پراپرٹیز فروخت

Next Post

اسرائیل کا مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں متعددبین الاقوامی این جی اوز کی سرگرمیاں معطل کرنے کا فیصلہ

Next Post
اسرائیل کا مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں متعددبین الاقوامی این جی اوز کی سرگرمیاں معطل کرنے کا فیصلہ

اسرائیل کا مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں متعددبین الاقوامی این جی اوز کی سرگرمیاں معطل کرنے کا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم