Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

اسرائیل کا مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں متعددبین الاقوامی این جی اوز کی سرگرمیاں معطل کرنے کا فیصلہ

Web Desk by Web Desk
جنوری 3, 2026
in بین الاقوامی
0
اسرائیل کا مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں متعددبین الاقوامی این جی اوز کی سرگرمیاں معطل کرنے کا فیصلہ

اسرائیل نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں کام کرنے والی متعدد بین الاقوامی این جی اوز کی سرگرمیاں معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس پر عالمی سطح پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں اور اب اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں سرگرم بین الاقوامی فلاحی تنظیموں کی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، جس سے انسانی امداد کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

اسرائیلی فیصلے پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے انسانی بحران مزید سنگین ہو سکتا ہے۔ انہوں نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یہ فیصلہ واپس لے اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی سرگرمیوں کو جاری رہنے دے۔

واضح رہے کہ غزہ میں اس وقت شدید سردی کا راج ہے، جبکہ بنیادی سہولیات کی شدید کمی اور اسرائیلی پابندیوں کے باعث امدادی سامان کی ترسیل بھی متاثر ہو چکی ہے۔ ان حالات میں این جی اوز کی سرگرمیوں کی معطلی سے فلسطینی عوام کو درپیش مشکلات میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ غزہ اور دیگر مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں پہلے ہی انسانی صورتحال نہایت تشویشناک ہے، ایسے میں امدادی اداروں پر پابندیاں لاکھوں متاثرہ افراد کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال سکتی ہیں۔

 

Tags: #فلسطین #غزہ #اسرائیل #این_جی_اوز #اقوام_متحدہ #انسانی_بحران #Palestine #Gaza #Israel #NGOs #UnitedNations #HumanitarianCrisis
Previous Post

بلوچستان: ہرنائی کے پہاڑی علاقے سے ملنے والی 4 لاشوں میں سے 3 کی شناخت ہوگئی

Next Post

مذاکرات کی راہ میں اصل رکاوٹ خود عمران خان ہیں، مذاکرات کیلئے ابہام حکومت نہیں دوسری طرف سے ہے: رانا ثنا

Next Post
مذاکرات کی راہ میں اصل رکاوٹ خود عمران خان ہیں، مذاکرات کیلئے ابہام حکومت نہیں دوسری طرف سے ہے: رانا ثنا

مذاکرات کی راہ میں اصل رکاوٹ خود عمران خان ہیں، مذاکرات کیلئے ابہام حکومت نہیں دوسری طرف سے ہے: رانا ثنا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم