پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ابتدائی اسکواڈ کے نام آئی سی سی کو بھجوا دیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی اسکواڈ میں 15 کھلاڑی شامل ہیں، جبکہ ریزرو کھلاڑیوں کے نام بھی آئی سی سی کو فراہم کیے گئے ہیں۔ پی سی بی کے پاس 31 جنوری تک آئی سی سی کی اجازت کے بغیر اسکواڈ میں تبدیلی کا اختیار ہے، اس کے بعد کسی بھی تبدیلی کے لیے آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی سے منظوری ضروری ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی سری لنکا کے خلاف سیریز کے بعد ورلڈ کپ اور آسٹریلیا کے ساتھ سیریز کے اسکواڈ کا حتمی اعلان کرے گا، تاکہ سری لنکا کے خلاف کھلاڑیوں کی پرفارمنس دیکھ کر فیصلہ کیا جا سکے۔ ابتدائی اسکواڈ میں دورہ سری لنکا کے کھلاڑیوں کے ساتھ بابر اعظم، شاہین آفریدی اور حارث روف کے نام بھی شامل ہیں۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں شروع ہوگا، اور پاکستان ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گی۔

