Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

’بڑے پیمانے پرحملہ کیا ہے‘، ٹرمپ نے وینزویلا پر حملے کی تصدیق کردی

Web Desk by Web Desk
جنوری 3, 2026
in بین الاقوامی
0
’بڑے پیمانے پرحملہ کیا ہے‘، ٹرمپ نے وینزویلا پر حملے کی تصدیق کردی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا پر امریکی فوجی حملوں کی تصدیق کر دی ہے۔

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ پر جاری بیان میں کہا کہ امریکا نے وینزویلا اور اس کے صدر پر بڑے پیمانے پر حملے کیے ہیں، اور وینزویلا کے صدر اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کر کے ملک سے باہر منتقل کر دیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ وینزویلا کے معاملے پر پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے پریس کانفرنس کریں گے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وینزویلا کے دارالحکومت کاراکس میں کم از کم 7 دھماکے ہوئے ہیں۔ ایک امریکی عہدیدار نے خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ امریکا وینزویلا کے خلاف فوجی کارروائی کر رہا ہے۔

وینزویلا حکومت نے تصدیق کی کہ امریکی حملے کاراکس، میرانڈا، آراگوا اور لاگویرا ریاستوں میں ہوئے، اور ان حملوں کا مقصد وینزویلا کے تیل اور معدنی وسائل پر قبضہ کرنا ہے۔ حکومت نے اس حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکا ہمارے وسائل حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوگا اور ہم امریکی فوجی جارحیت کو مسترد کرتے ہیں۔ وینزویلا کے صدر نے حملوں کے بعد ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

روسی میڈیا کے مطابق امریکی حملوں میں وینزویلا کے دفاعی ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنایا گیا اور وینزویلا کے صدر صدارتی محل چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔

اسی دوران کولمبیا کے صدر نے کہا ہے کہ کاراکس پر میزائل داغے جا رہے ہیں اور کولمبیا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے کاراکس میں حملوں پر ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کرے گا۔

Tags: #وینزویلا #امریکی_حملہ #ٹرمپ #کاراکس #بین_الاقوامی_خبر #ایمرجنسی#Venezuela #USAttack #Trump #Caracas #BreakingNews #InternationalNews
Previous Post

پی سی بی نے ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے ابتدائی اسکواڈ کے نام آئی سی سی کو بھجوا دیے

Next Post

‘وینزویلا میں امریکی فوجی کارروائی جائز ہے’، اطالوی وزیراعظم نے ٹرمپ کی حمایت کر دی

Next Post
‘وینزویلا میں امریکی فوجی کارروائی جائز ہے’، اطالوی وزیراعظم نے ٹرمپ کی حمایت کر دی

'وینزویلا میں امریکی فوجی کارروائی جائز ہے'، اطالوی وزیراعظم نے ٹرمپ کی حمایت کر دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم