Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

وینزویلا کو اقتدار کی منتقلی تک ہم چلائیں گے، ہماری تیل کی کمپنیاں وینزویلا جائینگی: ٹرمپ

Web Desk by Web Desk
جنوری 4, 2026
in بین الاقوامی
0
وینزویلا کو اقتدار کی منتقلی تک ہم چلائیں گے، ہماری تیل کی کمپنیاں وینزویلا جائینگی: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وینزویلا میں اقتدار کی منتقلی تک امریکا وہاں انتظامی کردار ادا کرے گا اور امریکی تیل کمپنیاں وینزویلا جائیں گی۔ فلوریڈا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کے خلاف کرمنل چارجز کا اعلان کیا اور کہا کہ مادورو اور ان کی اہلیہ کو نیویارک منتقل کیا جا رہا ہے، جہاں انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی ہدایت پر امریکی فوج نے وینزویلا کے دارالحکومت کاراکاس میں ایک غیر معمولی اور انتہائی منظم آپریشن کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کارروائی کے دوران امریکی فوج کی فضائی، زمینی اور سمندری طاقت کا شاندار مظاہرہ دیکھنے میں آیا، جو امریکی عسکری صلاحیتوں کی ایک واضح مثال ہے۔ ٹرمپ کے مطابق یہ آپریشن امریکی فوجی طاقت کا ایک غیر معمولی اور کامیاب مظاہرہ تھا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو امریکی فورسز نے ان کے بیڈروم سے گرفتار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جس وقت گرفتاری عمل میں آئی، اس وقت کاراکاس میں مکمل اندھیرا تھا اور بجلی بند تھی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپریشن کس قدر خفیہ اور منصوبہ بندی کے تحت انجام دیا گیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا نے سمندری راستوں کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ میں 90 فیصد تک کمی کی ہے۔ ان کے مطابق ڈکٹیٹر مادورو منشیات اسمگلنگ کے ایک وسیع کرمنل نیٹ ورک کے سرپرست تھے اور امریکی عدالتوں نے ان پر باضابطہ طور پر جرائم عائد کیے ہیں۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ ڈرگ کارٹیل ہزاروں امریکیوں کی اموات کے ذمہ دار ہیں اور امریکا ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھے گا۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ جس طرح ماضی میں قاسم سلیمانی اور داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کو نشانہ بنایا گیا تھا، اسی طرز پر مادورو کے خلاف کارروائی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی جوہری تنصیبات کو بھی اسی نوعیت کے حملوں میں تباہ کیا گیا تھا اور امریکا نے تمام اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دنیا میں کوئی اور ملک ایسی عسکری کارروائیاں انجام دینے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

واضح رہے کہ امریکی فوج نے وینزویلا پر حملہ کرتے ہوئے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کر کے ملک سے باہر منتقل کر دیا ہے۔ اس اقدام کے بعد عالمی سطح پر شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے اور وینزویلا سمیت مختلف ممالک نے امریکی کارروائی کو جارحیت قرار دیا ہے، جبکہ امریکا اسے منشیات اور دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن قدم قرار دے رہا ہے۔

Tags: #وینزویلا #ڈونلڈ_ٹرمپ #نکولس_مادورو #امریکی_حملہ #تیل_کمپنیاں #کاراکاس #Venezuela #DonaldTrump #NicolasMaduro #USAttack #OilCompanies #Caracas
Previous Post

سرگودھا: بیٹے کو اغوا کرنے کے الزام میں باپ کے خلاف مقدمہ درج

Next Post

چارسدہ: شادی والا گھر ماتم میں تبدیل، مکان کی چھت گرنے سے 5 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

Next Post
چارسدہ: شادی والا گھر ماتم میں تبدیل، مکان کی چھت گرنے سے 5 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

چارسدہ: شادی والا گھر ماتم میں تبدیل، مکان کی چھت گرنے سے 5 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم