شکرگڑھ کے نواحی علاقے حکیم پورہ کے نوجوان محمد عارف نے دریائے راوی سے 102 کلو وزنی مچھلی پکڑ کر علاقے میں سب کو حیران کر دیا ہے۔
محمد عارف کا کہنا ہے کہ اس مچھلی کو 2 لاکھ روپے میں فروخت کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ دو روز قبل بھی محمد عارف نے 65 کلو وزنی مچھلی پکڑی تھی، جسے ایک لاکھ روپے میں فروخت کیا گیا تھا۔
یہ واقعہ نہ صرف علاقے کے مکینوں کے لیے باعثِ حیرت ہے بلکہ دریائے راوی میں مچھلیوں کی غیر معمولی جسامت کی بھی مثال پیش کرتا ہے۔

