Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

لکی مروت اور بنوں میں فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار شہید

Web Desk by Web Desk
جنوری 4, 2026
in پاکستان
0
لکی مروت اور بنوں میں فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار شہید

لکی مروت اور بنوں میں الگ الگ فائرنگ کے واقعات میں مجموعی طور پر 4 پولیس اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

لکی مروت پولیس کے ترجمان کے مطابق سرائے نورنگ شہر میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ڈیوٹی پر مامور 3 ٹریفک پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والوں میں انچارج ٹریفک پولیس نورنگ جلال خان، کانسٹیبل عزیز اللہ اور کانسٹیبل عبداللہ شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے اور شہید اہلکاروں کی لاشیں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال سرائے نورنگ منتقل کردی گئی ہیں۔

دوسری جانب بنوں پولیس کے مطابق منڈان علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ کانسٹیبل رشید خان گھر سے ڈیوٹی کے لیے تھانہ منڈان جا رہے تھے کہ راستے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے وہ شہید ہوگئے۔

پولیس حکام نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے اور سرچ آپریشن جاری ہیں۔

 

Tags: #لکی_مروت #بنوں #پولیس_شہید #فائرنگ #سیکیورٹی #LakkiMarwat #Bannu #PoliceMartyrs #Firing #Security
Previous Post

مستفیض کو آئی پی ایل سے ریلیز کرنے پر بنگلادیش کا ٹی20 ورلڈ کپ کے میچز کی منتقلی کا مطالبہ

Next Post

شکرگڑھ کے مچھیرے نے دریائے راوی سے 102کلو وزنی مچھلی پکڑ لی

Next Post
شکرگڑھ کے مچھیرے نے دریائے راوی سے 102کلو وزنی مچھلی پکڑ لی

شکرگڑھ کے مچھیرے نے دریائے راوی سے 102کلو وزنی مچھلی پکڑ لی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم