Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

آزادی کشمیریوں کا بنیادی حق، جدوجہد ضرور رنگ لائے گی: مریم نواز

Web Desk by Web Desk
جنوری 5, 2026
in پاکستان
0
لاہور: جمہوریت عوام اور ریاست کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی کشمیریوں کا بنیادی حق ہے اور انشاء اللہ کشمیری عوام کی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے بیان میں کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ 5 جنوری 1949 کی اقوام متحدہ کی قرارداد جموں و کشمیر کے عوام کو آزادانہ اور منصفانہ استصوابِ رائے کی مکمل ضمانت دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام گزشتہ 77 برس سے اس وعدے کی تکمیل کے منتظر ہیں جو عالمی برادری نے ان سے کیا تھا، مگر بدقسمتی سے آج تک اس پر عملدرآمد نہیں ہو سکا۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ حقِ خود ارادیت انسانی وقار کا بنیادی جزو ہے اور اس سے انحراف نہ صرف انسانی آزادی کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے بلکہ انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق معاہدوں کی بھی کھلی نفی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی قوم کو اپنے مستقبل کے فیصلے کا حق دینا عالمی انصاف اور امن کے قیام کے لیے ناگزیر ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے بھارت کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کی مذموم کوششیں کر رہا ہے، جس کا مقصد کشمیریوں کے تشخص، ثقافت اور شناخت کو مجروح کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو دنیا کا سب سے بڑا ملٹری زون بنا دیا ہے، جہاں لاکھوں فوجی تعینات کر کے کشمیری عوام کی آواز کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ طاقت، جبر اور ظلم کے ذریعے کسی قوم کی آزادی کی خواہش کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ بھارت کو یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ کوئی بھی دیوار، کوئی بھی رکاوٹ اور کوئی بھی عسکری طاقت کشمیری عوام کے جذبۂ آزادی کو روک نہیں سکتی۔ آزادی کشمیریوں کا بنیادی، فطری اور ناقابلِ تنسیخ حق ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ایک دن وہ ضرور آزادی کی منزل حاصل کریں گے۔

Tags: #کشمیر #حق_خود_ارادیت #مریم_نواز_شریف #کشمیری_عوام #بھارت #مقبوضہ_کشمیر #Kashmir #RightToSelfDetermination #MaryamNawaz #Kashmiris #India #IOJK
Previous Post

دہشتگردی کے الزامات، وینزویلا کے صدر کو آج نیویارک کی عدالت میں پیش کیا جائیگا

Next Post

چمن اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.3 ریکارڈ

Next Post
کراچی: مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے

چمن اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.3 ریکارڈ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم