Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

دارالعلوم حقانیہ میں خودکش دھماکا، حملہ آور مولانا حامد سے ملا، ویڈیو سامنے آگئی

پشاور: گزشتہ روز دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ہونے والے خودکش حملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Web Desk by Web Desk
مارچ 1, 2025
in پاکستان
0
دارالعلوم حقانیہ میں خودکش دھماکا، حملہ آور مولانا حامد سے ملا، ویڈیو سامنے آگئی

ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور کے اعضاء کے نمونے شناخت کیلئے نادرا کو ارسال کر دیے گئے ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ تحقیقاتی ٹیموں نے مختلف مقامات سے سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کر لی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا حامدالحق مسجد سےگھر کیلئے نکلے تو سیڑھیوں کے قریب حملہ آور ان سے ملا، خودکش حملہ آور سیڑھیوں تک کیسے پہنچا تفتیشی ٹیمیں اس معاملے کی کھوج لگا رہی ہیں۔اس حوالے سےگفتگو کرتے ہوئے آئی جی کے پی ذوالفقار حمید کا کہنا تھا دارالعلوم حقانیہ میں ہونے والے خودکش حملے کی تحقیقات 3 زاویوں سے جاری ہیں، سی ٹی ڈی سمیت مختلف ادارے تیزی سے تحقیقات کر رہے ہیں۔آئی جی کے پی ذوالفقار حمید کا کہنا تھا خیبر پختونخوا میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے، حملے میں ملوث دہشتگردوں کو ہر صورت گرفتار کر کے سزا دلائی جائے گی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں نماز جمعہ کے بعد ہونے والے خودکش دھماکے میں سربراہ جے یو آئی (س) اور مدرسے کے نائب مہتمم مولانا حامد الحق سمیت 8 افراد شہید ہوئے تھے۔
واقعے کا مقدمہ مولانا حامد الحق حقانی کے بیٹے عبدالحق ثانی کی مدعیت میں سی ٹی ڈی مردان میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے جس میں انسداد دہشتگردی اور قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔سی ٹی ڈی کی جانب سے خودکش بمبار کی شناخت میں عوام سے مدد کی اپیل کی گئی ہے اور اطلاع دینے والے کے لیے 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

Previous Post

قومی جونیئر شطرنج چیمپئن مہک مقبول نے وزیراعلیٰ سندھ کو شطرنج میں ہرادیا

Next Post

وزیراعلی پنجاب کا 167 سال بعد مری کے تاریخی مال روڈ کی توسیع اور بحالی کا بڑا منصوبہ

Next Post
وزیراعلی پنجاب کا 167 سال بعد مری کے تاریخی مال روڈ کی توسیع اور بحالی کا بڑا منصوبہ

وزیراعلی پنجاب کا 167 سال بعد مری کے تاریخی مال روڈ کی توسیع اور بحالی کا بڑا منصوبہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لیہ:ڈھکی کھجور اور چھوہارے کا ابھرتا ہوا مرکز، یو بی فارم عالمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل
  • لکی مروت میں دہشتگردوں نے نیشنل بینک کو لوٹ لیا
  • سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • بیرسٹر گوہر کے پاس عمران خان کے لئےسیاسی صورتحال بدلنے کی صلاحیت موجود,پارٹی ذرائع

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم