Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ایران میں جاری پُرتشدد احتجاج میں مزید شدت آگئی، مظاہرین کی فائرنگ سے 2 سکیورٹی اہلکار جاں بحق

Web Desk by Web Desk
جنوری 8, 2026
in بین الاقوامی
0
ایران میں جاری پُرتشدد احتجاج میں مزید شدت آگئی، مظاہرین کی فائرنگ سے 2 سکیورٹی اہلکار جاں بحق

 

ایران میں مہنگائی کے خلاف پُرتشدد احتجاج مزید شدید، فائرنگ سے 2 سکیورٹی اہلکار جاں بحق، 30 زخمی

ایران میں مہنگائی کے خلاف جاری احتجاجی مظاہروں میں مزید شدت آ گئی ہے، جہاں تازہ ترین پُرتشدد واقعات کے دوران مظاہرین کی فائرنگ سے 2 سکیورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ 30 زخمی ہو گئے ہیں۔

ایرانی خبر رساں ادارے فارس نیوز کے مطابق صورتحال اس وقت بگڑ گئی جب صوبہ چهارمحال و بختیاری کے شہر لردگان میں دکاندار اپنی دکانیں بند کر کے بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی شروع کر دی۔ احتجاج کے دوران مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا جبکہ بعض افراد نے سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ بھی کی، جس کے نتیجے میں 2 اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے اور 30 دیگر زخمی ہو گئے۔ زخمی اہلکاروں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ لردگان شہر میں مشتعل مظاہرین نے گورنر کے دفتر سمیت دیگر سرکاری عمارتوں کو نقصان پہنچایا۔ احتجاج کے دوران سرکاری اور نجی املاک کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس سے شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ادھر سرحدی صوبے شمالی خراسان کے شہر بجنورد میں مظاہرین نے ایک دکان کو آگ لگا دی۔ تاہم سکیورٹی اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قریب کھڑی ایک شہری کی گاڑی کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا، جس سے گاڑی کو آگ لگنے سے بچا لیا گیا۔

حکام کے مطابق صورتحال پر قابو پانے کے لیے متاثرہ علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ حساس مقامات کی حفاظت مزید سخت کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ ایران میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے گزشتہ 11 روز سے جاری ہیں اور مختلف شہروں میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 35 ہو چکی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق تہران، شیراز اور ایران کے مغربی علاقوں میں بھی بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے، جن کے دوران تقریباً 1200 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ان مظاہروں میں تقریباً 250 پولیس اہلکار اور بسیج فورس کے 45 ارکان زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں اور تشدد کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں، تاہم ان ممالک کی جانب سے ان الزامات پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

Tags: #ایران #مہنگائی #احتجاج #پرتشدد_مظاہرے #سکیورٹی_اہلکار #تہران #ایرانی_خبر #عالمی_خبریں #غزوہ_نیوز #Iran #Inflation #Protests #Violence #SecurityForces #Tehran #MiddleEast #WorldNews #GhazwaNews
Previous Post

کھلاڑیوں کی سکیورٹی اور ملکی وقار پرسمجھوتہ نہیں کرینگے، بنگلادیش بھارت میں ورلڈکپ نہ کھیلنے پر ڈٹ گیا

Next Post

پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیموں کیلئے بولی لگانے والے 10 خریداروں کے نام سامنے آگئے

Next Post
پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیموں کیلئے بولی لگانے والے 10 خریداروں کے نام سامنے آگئے

پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیموں کیلئے بولی لگانے والے 10 خریداروں کے نام سامنے آگئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم