پی ایس ایل سیزن 11: دو نئی ٹیموں کے لیے بولی لگانے والے 10 خریداروں کے نام سامنے آگئے
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 میں شامل ہونے والی دو نئی ٹیموں کے لیے بولی لگانے والے 10 خریداروں کے نام سامنے آ گئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گزشتہ دنوں دو نئی فرنچائزز کے لیے دی گئی بولیوں کا تکنیکی جائزہ مکمل کیا تھا۔
پی سی بی کو دنیا بھر سے دو نئی ٹیموں کے لیے کل 12 بولیاں موصول ہوئی تھیں، جن میں سے بولی کمیٹی نے جانچ پڑتال کے بعد 10 بولیوں کو اہل قرار دیا۔ ان 10 اہل بولیوں کے خریداروں کے نام درج ذیل ہیں:
-
Inverex Solar Energy
-
OZ Group
-
VGO Tel
-
Jazz
-
Deharki Sugar Mills (DSM)
-
i2c
-
Prism Estate & Builders
-
Walee Technologies
-
AIM Next Inc
-
FKS
پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی بدھ کو اسلام آباد میں ہوگی، جس کا انعقاد جناح کنونشن سینٹر میں کیا جائے گا۔ نیلامی کے بعد کامیاب بولی دینے والی دو پارٹیاں اپنے پسندیدہ شہروں میں ٹیموں کے نام منتخب کر سکیں گی، جو راولپنڈی، حیدرآباد، فیصل آباد، گلگت، مظفرآباد اور سیالکوٹ میں سے ہوں گے۔
پی ایس ایل سیزن 11 کا آغاز 26 مارچ 2026 سے ہوگا اور یہ 3 مئی 2026 تک جاری رہے گا۔ توقع ہے کہ اس سیزن میں نئے فرنچائزز اور دلچسپ مقابلوں سے لیگ کے شائقین مزید محظوظ ہوں گے۔

