Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

خوارج کو ہمسایہ ممالک کی سپورٹ حاصل ہے، دہشتگردی کے خاتمے تک چین سے نہيں بیٹھیں گے: وزیر اعظم

Web Desk by Web Desk
جنوری 9, 2026
in پاکستان
0
خوارج کو ہمسایہ ممالک کی سپورٹ حاصل ہے، دہشتگردی کے خاتمے تک چین سے نہيں بیٹھیں گے: وزیر اعظم

 

کوئٹہ: دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ آج بھی پوری شدت کے ساتھ جاری ہے اور خوارج کو ہمسایہ ممالک کی جانب سے مدد فراہم کی جا رہی ہے، تاہم دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک حکومت چین سے نہیں بیٹھے گی۔

کوئٹہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی، استحکام اور عوامی فلاح کے لیے صوبائی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان کو درپیش مسائل کے حل، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان حکومت کی جانب سے صوبے میں ترقی کے فروغ، امن و امان کے قیام، سیاسی ہم آہنگی کے استحکام اور وزیراعظم کمپلینٹ سیل میں درج عوامی شکایات کے مؤثر ازالے کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔

اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی نے خیبر پختونخوا کی طرح بلوچستان میں بھی سنگین مشکلات پیدا کیں، تاہم معرکۂ حق میں دشمن کو ایسا سبق سکھایا گیا ہے جو وہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک حکومت کا عزم غیر متزلزل رہے گا۔

اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے وزیراعظم کو صوبے میں مختلف شعبوں میں جاری اصلاحات، ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت اور بالخصوص تعلیم، صحت، گورننس اور عوامی خدمات کی فراہمی سے متعلق اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے تھے۔

Tags: #کوئٹہ #وزیراعظم_شہباز_شریف #دہشت_گردی #بلوچستان #امن_و_امان #ترقی #معرکہ_حق #Quetta #PMShehbazSharif #Terrorism #Balochistan #Security #Development #Pakistan #GhazwaNews
Previous Post

برطانیہ: برفانی طوفان گوریٹی کی وجہ سے ویسٹ مڈلینڈز ریجن میں دہائی کی شدید ترین برفباری

Next Post

ایران میں حکومت مخالف پُرتشدد مظاہرے، 45 افراد ہلاک، ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل

Next Post
ایران میں حکومت مخالف پُرتشدد مظاہرے، 45 افراد ہلاک، ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل

ایران میں حکومت مخالف پُرتشدد مظاہرے، 45 افراد ہلاک، ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم