ملک بھر میں اس وقت شدید سردی کی لہر ہے اور کراچی میں بھی درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ تک گر گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 9.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 44 فیصد ہے۔
شمال مشرق سے ہوائیں 7 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

