اسلام آباد: مالی سال 2025 میں سرکاری اداروں کے نقصانات میں 300 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
مالی سال 2024-25 کے دوران بھاری خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کو 123 ارب روپے کا نقصان ہوا، جبکہ گزشتہ مالی سال 2023-24 میں یہ خسارہ 30.6 ارب روپے تھا۔
رپورٹ کے مطابق خسارے کے لحاظ سے نیشنل ہائی ویز اتھارٹی (این ایچ اے) 153 ارب روپے کے ساتھ سرفہرست ہے۔ دیگر اداروں میں کوئٹہ الیکٹرک کو 58.1 ارب، سکھر الیکٹرک کو 29.6 ارب، پاکستان ریلوے کو 26.5 ارب، پشاور الیکٹرک کو 19.7 ارب، اور پاکستان اسٹیل ملز کو 15.6 ارب روپے کا نقصان ہوا۔
مالی سال 2025 کی پہلے نصف میں بڑے خسارے والے سرکاری اداروں نے مجموعی طور پر 343 ارب روپے کے نقصان کی اطلاع دی، تاہم گزشتہ سال کے مقابلے میں خسارے میں 2 فیصد بہتری دیکھنے میں آئی۔

