Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ورلڈکپ اور آسٹریلیا کیخلاف سیریز: پاکستان کے ممکنہ کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے

Web Desk by Web Desk
جنوری 12, 2026
in پاکستان, کھیل
0
ورلڈکپ اور آسٹریلیا کیخلاف سیریز: پاکستان کے ممکنہ کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے لیے پاکستان اسکواڈ کے حتمی اعلان سے پہلے رواں ہفتے مشاورت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ مائیک ہیسن دورۂ سری لنکا کے اختتام پر لاہور پہنچ رہے ہیں، اور قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے اراکین سری لنکا میں سیریز کھیلنے کے بعد آج وطن واپس آ رہے ہیں۔ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور کپتان سلمان علی آغا سلیکٹرز کے ساتھ اسکواڈ پر حتمی مشاورت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشاورت مکمل ہونے کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی منظوری سے اسکواڈ کا اعلان کر دیا جائے گا۔ پی سی بی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ابتدائی نام آئی سی سی کو پہلے ہی بھجوا دیے ہیں، اور 31 جنوری سے قبل آئی سی سی کی اجازت کے بغیر ان ناموں میں تبدیلی بھی ممکن ہے۔

ممکنہ کھلاڑیوں میں کپتان سلمان علی آغا، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، فخر زمان، شاداب خان، بابر اعظم، فہیم اشرف، محمد نواز، عثمان خان اور ابرار احمد شامل ہیں۔
شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، سلمان مرزا اور خواجہ نافع بھی ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل ہیں، جبکہ عبدالصمد، محمد وسیم جونیئر اور عثمان طارق ریزرو کھلاڑی کے طور پر شامل ہو سکتے ہیں۔

 

Tags: #پاکستان_کرکٹ #ٹی_ٹوئنٹی_ورلڈکپ #آسٹریلیا_سیریز #قومی_ٹیم #پی_سی_بی #PakistanCricket #T20WorldCup #AustraliaSeries #NationalTeam #PCB
Previous Post

ٹی 20 ورلڈکپ: بنگلادیشی ٹیم کے بھارت نہ آنے پر بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا شروع

Next Post

ہم جنگ اور مذاکرات دونوں کے لیے تیار ہیں: ایرانی وزیر خارجہ

Next Post
ہم جنگ اور مذاکرات دونوں کے لیے تیار ہیں: ایرانی وزیر خارجہ

ہم جنگ اور مذاکرات دونوں کے لیے تیار ہیں: ایرانی وزیر خارجہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم