خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں تھانہ گومل بازار کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 5 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق بکتر بند گاڑی تھانہ گومل سے ٹانک آرہی تھی کہ گومل بازار روڈ پر دھماکے کا نشانہ بنی۔ دھماکے کے نتیجے میں بکتر بند گاڑی تباہ ہو گئی اور پانچ پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔
جا ن بحق ہونے والوں میں تھانہ گومل کے ایڈیشنل ایس ایچ او اسحاق خان بھی شامل ہیں۔

