برطانوی میڈیا کے مطابق ایران میں کرنسی کی قدر میں گراوٹ، مہنگائی اور پُرتشدد مظاہروں کے باوجود حکومت گرنے کے آثار نہیں ہیں۔
میڈیا نے ایران میں پچھلے ہفتے ہونے والے جلاؤ گھیراؤ اور لوٹ مار کے واقعات سے متعلق نئی ویڈیوز بھی جاری کی ہیں۔ ان ویڈیوز میں فسادیوں کی کارروائیاں اور نقصان دکھایا گیا ہے، جو ایرانی سرکاری میڈیا کے کلپس پر مشتمل ہیں۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران میں انٹرنیٹ بندش کے باعث یہ ویڈیوز پہلے منظر عام پر نہیں آسکیں۔ ایران نے اس دوران امریکا اور اسرائیل کو فسادات میں ملوث قرار دیا ہے۔
مزید برآں، میڈیا نے بتایا کہ ایران کی اعلیٰ ترین سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ میں بھی دراڑوں کے کوئی آثار نہیں دکھائی دیتے، اور حکومت مضبوطی کے ساتھ قائم ہے۔

