Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ایلون مسک نے ایران میں اسٹار لنک کے ذریعے مفت انٹرنیٹ فراہم کر دیا

Web Desk by Web Desk
جنوری 14, 2026
in بین الاقوامی, ٹیکنالوجی
0
ایلون مسک نے ایران میں اسٹار لنک کے ذریعے مفت انٹرنیٹ فراہم کر دیا

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے ایران میں مفت اسٹار لنک انٹرنیٹ فراہم کر دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس نے ایران میں اسٹار لنک سیٹلائٹ سروس کے ذریعے صارفین کو مفت انٹرنیٹ کی سہولت دینا شروع کر دی ہے۔ یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران میں کئی روز سے انٹرنیٹ بند ہے اور پُرتشدد مظاہروں کے دوران ہلاکتوں کی درست تعداد معلوم کرنا بھی مشکل ہو چکا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایران میں پہلے سے غیر فعال اسٹار لنک اکاؤنٹس کو دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے جبکہ ان صارفین کی سبسکرپشن فیس بھی معاف کر دی گئی ہے، جس کے باعث ہزاروں افراد کو رابطے اور معلومات تک رسائی ممکن ہو گئی ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایرانی حکومت کی جانب سے بعض علاقوں میں جیمزر نصب کیے گئے ہیں تاکہ مفت انٹرنیٹ کی فراہمی کو روکا جا سکے، تاہم اس کے باوجود کئی علاقوں میں اسٹار لنک کے ذریعے انٹرنیٹ سروس بحال ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران میں مفت اسٹار لنک انٹرنیٹ فراہم کرنے کا فیصلہ صدر ٹرمپ اور ایلون مسک کے درمیان حالیہ ٹیلیفونک رابطے کے بعد سامنے آیا۔ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران ایران میں اسٹار لنک سروس کی فراہمی اور موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

Tags: #ایلون_مسک #اسٹارلنک #ایران #Tesla #SpaceX #Starlink #Iran
Previous Post

برطانیہ میں سکھ رہنما پرم جیت سنگھ پما کی جان کو بھارتی ریاستی ایجنٹوں سے شدید خطرہ

Next Post

ایران میں کرنسی گراوٹ، مہنگائی اور مظاہروں کے باوجود حکومت گرنےکے آثارنہیں: برطانوی میڈیا

Next Post
ایران میں کرنسی گراوٹ، مہنگائی اور مظاہروں کے باوجود حکومت گرنےکے آثارنہیں: برطانوی میڈیا

ایران میں کرنسی گراوٹ، مہنگائی اور مظاہروں کے باوجود حکومت گرنےکے آثارنہیں: برطانوی میڈیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم