Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

برطانیہ میں سکھ رہنما پرم جیت سنگھ پما کی جان کو بھارتی ریاستی ایجنٹوں سے شدید خطرہ

Web Desk by Web Desk
جنوری 14, 2026
in بین الاقوامی
0
برطانیہ میں سکھ رہنما پرم جیت سنگھ پما کی جان کو بھارتی ریاستی ایجنٹوں سے شدید خطرہ

برطانیہ میں سکھ رہنما پرم جیت سنگھ پما کی جان کو بھارتی ریاستی ایجنٹوں سے سنگین خطرہ لاحق ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی انٹیلیجنس ایجنسیوں نے خالصتانی رہنما پرم جیت سنگھ پما کو بھارتی ریاستی ایجنٹوں سے ممکنہ خطرات سے آگاہ کیا ہے۔ پرم جیت سنگھ پما خالصتان ریفرنڈم مہم کے یوکے اور یورپ کے کوآرڈینیٹر ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پرم جیت سنگھ پما مقتول ہردیپ سنگھ نجر اور خالصتان تحریک کے اہم رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں۔ یوکے انٹیلیجنس کی جانب سے پما کو خصوصی حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ خطرے کی وارننگ برطانیہ کی اعلیٰ انٹیلیجنس ایجنسی ایم آئی فائیو (MI5) نے جاری کی ہے۔ خطرے کی نوعیت اس قدر سنگین ہے کہ پرم جیت سنگھ پما اس وقت ساوتھ آل میں اپنے گھر میں مقیم نہیں ہیں اور انہیں اپنے موجودہ رہائشی مقام کی معلومات کسی کے ساتھ شیئر کرنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دنوں پرم جیت سنگھ پما کی مودی کے حامی افراد کے ساتھ تلخ کلامی بھی ہوئی تھی، جس کے بعد سیکیورٹی خدشات میں مزید اضافہ ہوا۔

برطانوی ہوم آفس کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں سکھ برادری معاشرے کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور سکھ شہریوں کی حفاظت دیگر تمام شہریوں کی طرح حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

مزید انکشاف ہوا ہے کہ سینئر بھارتی سفارتکار سمنت کمار گوئل نے 2015 میں پرم جیت سنگھ پما سے ملاقات کی تھی اور مالی فوائد کے بدلے خالصتان تحریک سے دستبردار ہونے کی پیشکش کی تھی۔ پرم جیت سنگھ پما نے اس ملاقات اور پیشکش سے متعلق برطانوی انٹیلیجنس کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا تھا۔

متعدد بار بھارتی پولیس کے تشدد کا نشانہ بننے والے پرم جیت سنگھ پما نے سن 2000 میں برطانیہ میں سیاسی پناہ حاصل کی تھی۔

 

Tags: #برطانیہ #سکھ_رہنما #پرم_جیت_سنگھ_پما #خالصتان #بھارت #UK #SikhLeader #ParamjitSinghPamma #Khalistan #India
Previous Post

بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کیخلاف نفرت انگیز واقعات میں 13 فیصد اضافہ

Next Post

ایلون مسک نے ایران میں اسٹار لنک کے ذریعے مفت انٹرنیٹ فراہم کر دیا

Next Post
ایلون مسک نے ایران میں اسٹار لنک کے ذریعے مفت انٹرنیٹ فراہم کر دیا

ایلون مسک نے ایران میں اسٹار لنک کے ذریعے مفت انٹرنیٹ فراہم کر دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم