Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ورلڈ لبرٹی فنانشل امریکا کے وفد کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، جدیدٹیکنالوجی اپنانے کی پاکستانی کوششوں کو سراہا

Web Desk by Web Desk
جنوری 15, 2026
in پاکستان
0
ورلڈ لبرٹی فنانشل امریکا کے وفد کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، جدیدٹیکنالوجی اپنانے کی پاکستانی کوششوں کو سراہا

راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ورلڈ لبرٹی فنانشل امریکا کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی، جس کا مقصد کراس بارڈر ڈیجیٹل فنانس کے فروغ اور مالی شمولیت کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بدھ کے روز ورلڈ لبرٹی فنانشل امریکا کے وفد نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت معروف عالمی فن ٹیک کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر زچری وٹکوف کر رہے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ ملاقات بین الاقوامی نجی سرمایہ کار گروپس کی جانب سے پاکستان کی ابھرتی ہوئی معاشی صورتحال میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کی عکاس ہے۔ ملاقات کے دوران پاکستان میں ڈیجیٹل فنانس، فن ٹیک سیکٹر اور مالی شمولیت کے فروغ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات پاکستان کی فن ٹیک صلاحیتوں پر عالمی اعتماد میں اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔ وفد کے سربراہ نے جدید ٹیکنالوجی کے فروغ اور ڈیجیٹل نظام کو اپنانے کے لیے پاکستانی قیادت کی کوششوں کو سراہا اور پاکستان کی اقتصادی صلاحیت کے مکمل امکانات کو بروئے کار لانے کے اقدامات کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وفد کے ساتھ خیالات کے تبادلے کا خیر مقدم کیا اور پاکستان میں اقتصادی استحکام، سرمایہ کاروں کے اعتماد کے فروغ اور قومی ترقی میں ذمہ دار نجی شعبے کی شمولیت کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز پاکستان اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان ڈیجیٹل ادائیگیوں میں جدت کے فروغ کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، چیئرمین پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

 

Tags: #فیلڈ_مارشل_عاصم_منیر #فن_ٹیک #ڈیجیٹل_فنانس #مالی_شمولیت #پاکستان_معیشت #سرمایہ_کاری #AsimMunir #FinTech #DigitalFinance #FinancialInclusion #PakistanEconomy #Investment
Previous Post

امریکا نے حملہ کیا تو امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنائینگے، ایران کا مشرق وسطیٰ میں امریکی اتحادی ممالک کو پیغام

Next Post

امریکا آئندہ 24 گھنٹوں میں ایران میں مداخلت کرسکتا ہے: خبررساں ایجنسی

Next Post
امریکا آئندہ 24 گھنٹوں میں ایران میں مداخلت کرسکتا ہے: خبررساں ایجنسی

امریکا آئندہ 24 گھنٹوں میں ایران میں مداخلت کرسکتا ہے: خبررساں ایجنسی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم