Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

امریکا آئندہ 24 گھنٹوں میں ایران میں مداخلت کرسکتا ہے: خبررساں ایجنسی

Web Desk by Web Desk
جنوری 15, 2026
in بین الاقوامی
0
امریکا آئندہ 24 گھنٹوں میں ایران میں مداخلت کرسکتا ہے: خبررساں ایجنسی

تہران/واشنگٹن: ایران میں جاری احتجاجی مظاہروں اور امریکی صدر کی جانب سے مظاہرین کی حمایت میں مداخلت کی دھمکیوں کے باعث خطے میں کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا آئندہ 24 گھنٹوں کے اندر ایران میں فوجی مداخلت کر سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق خطے میں تیزی سے بدلتی صورتحال کے پیشِ نظر امریکا نے مشرقِ وسطیٰ میں واقع اپنے فوجی اڈوں سے بعض اہلکاروں کا انخلا شروع کر دیا ہے، جسے ممکنہ امریکی حملے کی واضح پیشگی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔

ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ یہ اقدام احتیاطی تدبیر کے طور پر کیا گیا ہے، کیونکہ ایران پہلے ہی ہمسایہ ممالک کو خبردار کر چکا ہے کہ اگر امریکا نے ایران پر حملہ کیا تو خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

ایک اور امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی کے باعث خطے کے اہم فوجی اڈوں سے محدود پیمانے پر عملہ واپس بلایا جا رہا ہے۔ اسی تناظر میں برطانیہ بھی قطر میں واقع ایک فضائی اڈے سے اپنے بعض اہلکار نکال رہا ہے۔

ایک مغربی فوجی عہدیدار نے رائٹرز کو بتایا کہ ’’تمام اشارے اس بات کی طرف جا رہے ہیں کہ امریکی حملہ جلد ہو سکتا ہے‘‘۔

دو یورپی عہدیداروں نے بھی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ امریکی فوجی مداخلت آئندہ 24 گھنٹوں کے اندر ممکن ہے۔ دوسری جانب ایک اسرائیلی عہدیدار نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ مداخلت کا فیصلہ کر چکے ہیں، تاہم اس مداخلت کے دائرہ کار اور حتمی وقت کے بارے میں تاحال کوئی واضح اعلان سامنے نہیں آیا۔

ادھر قطر نے بھی تصدیق کی ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں امریکا کے سب سے بڑے فوجی اڈے العدید ایئر بیس سے عملے میں کمی ’’موجودہ علاقائی کشیدگی‘‘ کے باعث کی جا رہی ہے۔

 

Tags: #ایران #امریکا #مشرق_وسطیٰ #علاقائی_کشیدگی #رائٹرز #امریکی_حملہ #العدید #Iran #USA #MiddleEast #RegionalTensions #Reuters #USIntervention
Previous Post

ورلڈ لبرٹی فنانشل امریکا کے وفد کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، جدیدٹیکنالوجی اپنانے کی پاکستانی کوششوں کو سراہا

Next Post

امریکا نے پاکستان سمیت 75 ممالک کے شہریوں کیلئے امیگرنٹ ویزےکا پراسیس روک دیا

Next Post
امریکا نے پاکستان سمیت 75 ممالک کے شہریوں کیلئے امیگرنٹ ویزےکا پراسیس روک دیا

امریکا نے پاکستان سمیت 75 ممالک کے شہریوں کیلئے امیگرنٹ ویزےکا پراسیس روک دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم