Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

امریکا نے پاکستان سمیت 75 ممالک کے شہریوں کیلئے امیگرنٹ ویزےکا پراسیس روک دیا

Web Desk by Web Desk
جنوری 15, 2026
in بین الاقوامی
0
امریکا نے پاکستان سمیت 75 ممالک کے شہریوں کیلئے امیگرنٹ ویزےکا پراسیس روک دیا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان سمیت 75 ممالک کے شہریوں کے لیے امیگرنٹ ویزا پراسیس معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ان ممالک سے تعلق رکھنے والے متعدد تارکینِ وطن امریکی عوام کے ٹیکس سے حاصل ہونے والی سرکاری سہولیات سے استفادہ کر رہے تھے، جس کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا۔

امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کے مطابق جن ممالک کے شہریوں کے لیے امیگرنٹ ویزا پراسیس معطل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، ان میں پاکستان، صومالیہ، افغانستان، ایران، روس، برازیل، نائیجیریا، تھائی لینڈ، عراق، اردن، قازقستان، کویت، کرغزستان، لبنان، لیبیا، نیپال، کانگو، روانڈا، سوڈان، شام، تنزانیہ، ازبکستان اور دیگر ممالک شامل ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ معطلی 21 جنوری سے نافذ العمل ہوگی۔ اس حوالے سے امریکی سفارت خانوں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ جب تک محکمہ خارجہ امیگرنٹ ویزا سے متعلق طریقہ کار کا ازسرِ نو جائزہ مکمل نہیں کر لیتا، موجودہ قوانین کے تحت ویزے جاری کرنے سے انکار کیا جائے۔ محکمہ خارجہ نے اس معطلی کے لیے تاحال کسی مدت کا تعین نہیں کیا ہے۔

دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ یہ پابندی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک امریکا اس بات کو یقینی نہیں بنا لیتا کہ نئے آنے والے تارکینِ وطن امریکی عوام کی دولت اور ٹیکسز سے ناجائز فائدہ نہیں اٹھائیں گے۔

محکمہ خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان ممالک سے آنے والے کئی تارکین وطن امریکا پہنچتے ہی ریاست پر مالی بوجھ بن جاتے ہیں، جس کے باعث امیگریشن پالیسی پر نظرثانی ناگزیر ہو گئی ہے۔

 

Tags: #امریکا #امیگرنٹ_ویزا #پاکستان #محکمہ_خارجہ #امیگریشن_پالیسی #فاکس_نیوز #USA #ImmigrationVisa #Pakistan #USStateDepartment #ImmigrationPolicy
Previous Post

امریکا آئندہ 24 گھنٹوں میں ایران میں مداخلت کرسکتا ہے: خبررساں ایجنسی

Next Post

لاہور میں اسٹیج اداکار قیصر پیا کو ٹریفک سگنل پر لوٹ لیا گیا، چور قیمتی موبائل لے اُڑے

Next Post
لاہور میں اسٹیج اداکار قیصر پیا کو ٹریفک سگنل پر لوٹ لیا گیا، چور قیمتی موبائل لے اُڑے

لاہور میں اسٹیج اداکار قیصر پیا کو ٹریفک سگنل پر لوٹ لیا گیا، چور قیمتی موبائل لے اُڑے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم