Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پھانسی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: ایرانی وزیر خارجہ کی مظاہرین کو پھانسی دینےکی خبروں کی تردید

Web Desk by Web Desk
جنوری 15, 2026
in پاکستان
0
پھانسی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: ایرانی وزیر خارجہ کی مظاہرین کو پھانسی دینےکی خبروں کی تردید

تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مظاہرین کو پھانسی دینے کی خبریں مسترد کر دی ہیں اور کہا ہے کہ ایران میں ایسے کسی منصوبے کا وجود نہیں ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں عباس عراقچی نے واضح کیا کہ ایران میں لوگوں کو پھانسی دینے کا کوئی سوال پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں معاشی مشکلات کے خلاف دس دن تک پرامن احتجاج ہوا، جس کے بعد تین دن تک تشدد شروع ہوا، جسے انہوں نے اسرائیل کی جانب سے منظم قرار دیا۔

عباس عراقچی نے دعویٰ کیا کہ مظاہروں میں شامل عناصر کو بیرون ملک سے کنٹرول کیا جا رہا تھا، کچھ مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی، داعش طرز کی دہشتگردانہ کارروائیاں کی گئیں اور پولیس اہلکاروں کو زندہ جلایا گیا۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اب صورتحال پر قابو پا لیا گیا ہے، ملک میں امن بحال ہو چکا ہے اور وہ یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ مظاہرین کو پھانسی دینے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

 

Tags: #ایران #عباس_عراقچی #مظاہرے #امن #پھانسی #تہران #Iran #AbbasAraghchi #Protests #Peace #Executions #Tehran
Previous Post

ایران میں پھانسیوں کا کوئی منصوبہ نہیں لیکن مظاہرین پر تشدد جاری رہا تو سخت ردِعمل دیں گے: ٹرمپ کی ایک بار پھر تنبیہ

Next Post

تمام اشارے ہیں کہ ایران پر عنقریب حملہ ہونے والا ہے: برطانوی میڈیا

Next Post
تمام اشارے ہیں کہ ایران پر عنقریب حملہ ہونے والا ہے: برطانوی میڈیا

تمام اشارے ہیں کہ ایران پر عنقریب حملہ ہونے والا ہے: برطانوی میڈیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم