تہران: ایران نے عارضی طور پر بند کی گئی اپنی فضائی حدود دوبارہ کھول دی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایران نے کچھ گھنٹے قبل اپنی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے عارضی طور پر بند کر دی تھیں، اور صرف بین الاقوامی پروازوں کو اجازت کے ساتھ فضائی حدود استعمال کرنے کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فضائی حدود تقریباً پانچ گھنٹے بند رہنے کے بعد دوبارہ کھول دی گئی ہیں۔
ایران کی جانب سے فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے پیشِ نظر کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے فلائٹ آپریشنز متاثر ہوئے تھے۔
دوسری جانب جرمن ائیرلائن نے اسرائیل کے لیے رات کی پروازیں بند کرنے کا اعلان کیا ہے، جو 19 جنوری تک جاری رہیں گی۔ علاوہ ازیں امریکا نے پہلے ہی اپنی کمرشل پروازوں کو ایرانی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا ہے۔

