Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پوری دنیا کہہ رہی پاکستان معاشی بحران سے نکل رہا ہے: رانا ثنا اللہ

Web Desk by Web Desk
مارچ 2, 2025
in پاکستان
0
پوری دنیا کہہ رہی پاکستان معاشی بحران سے نکل رہا ہے: رانا ثنا اللہ

فیصل آباد:وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی اُمور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پوری دنیا کہہ رہی ہے پاکستان معاشی بحران سے نکل رہا ہے۔

اپنے ایک جاری بیان میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ مارچ اوراپریل 2022میں ملک ڈیفالٹ کرنے کے قریب تھا، جائیں جاکر دیکھیں شام،لیبیا اور سری لنکا کے لوگ کس حال میں جی رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے دوبارہ ملک کو مشکل میں کندھا دیا، اگر عدم اعتماد نہ ہوتا تو ملک اگلے 3سے4ماہ میں ڈیفالٹ کرنے جارہا تھا، ہم نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، اس وقت ملک معاشی بحران سے نکل رہا ہے، یہ میں نہیں پوری دنیا کہہ رہی ہے۔مشیر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پنجاب وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت دیگر صوبوں سے آگے بڑھ رہا ہے، پنجاب حکومت غریب آدمی کیلئے دن رات کام کررہی ہے۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ بلوچستان میں سکیورٹی اداروں کو مضبوط کرنا چاہیے تاکہ پہاڑوں پر بیٹھے لوگ نیچے نہ اتر آئیں گے، بلوچستان میں دہشتگرد معصوم لوگوں کو شناختی کارڈ دیکھ کر گولیاں مارتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں بھی مسلح افواج، سکیورٹی اداروں کو مضبوط کیا گیا، اگر کے پی میں مسلح افواج نہ ہوں تو علی امین گنڈاپور اپنا بوریا بستر لپیٹ کر دوپہر کو ہی دوڑ جائیں گے، پوری قوم مسلح افواج اور سکیورٹی فورسز کی پست پر کھڑی ہے۔مشیر وزیر اعظم نے کہا کہ کچھ عناصر 26نومبر کو بدامنی کی صورتحال پیدا کرنا چاہتے تھے، قوم نے ان کا ساتھ نہیں دیا، عوام کو مسلح افواج اورسکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

Previous Post

آئی ایم ایف کا وفد اقتصادی جائزے کیلئے کل پاکستان آئے گا

Next Post

وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات کل شیڈول، تحفظات سے آگاہ کرینگے

Next Post
وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات کل شیڈول، تحفظات سے آگاہ کرینگے

وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات کل شیڈول، تحفظات سے آگاہ کرینگے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم