وفاقی کابینہ نے 10 روپے کے نوٹ کے مستقبل پر کمیٹی تشکیل دے دی
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے 10 روپے کے نوٹ کو ختم کرنے یا برقرار رکھنے کے معاملے پر وزیر خزانہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق کابینہ نے کمیٹی کو ہدایت دی ہے کہ وہ نوٹ کے ختم کرنے کے ممکنہ اثرات اور اس کے اقتصادی پہلوؤں پر سفارشات پیش کرے۔ کمیٹی کو خاص طور پر 10 روپے کے نوٹ کی پیداواری لاگت اور اس کے مقابلے میں 10 روپے کے سکے کے فائدے یا نقصانات کا تجزیہ کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔
وفاقی کابینہ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں حتمی فیصلہ کرے گی کہ آیا 10 روپے کے نوٹ کو بند کیا جائے یا اسے جاری رکھا جائے۔

