گوادر میں مسافر کوچ الٹنے سے 9 افراد جاں بحق، 15 زخمی
گوادر: ہڈ گوٹھ کے مقام پر مسافر کوچ حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب کراچی سے جیونی جانے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو گئی اور الٹ گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کا علاج جاری ہے اور حادثے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔

