Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پاکستان میں طبی تحقیقات اور عالمی تعاون کی جانب اہم اقدامات

کلینیکل ٹرائلز جدید طب کی بنیاد ہیں، سرجن جنرل پاکستان آرمی لیفٹیننٹ جنرل ارشد نسیم

Ghazwa News by Ghazwa News
مارچ 2, 2025
in صحت
0
پاکستان میں طبی تحقیقات اور عالمی تعاون کی جانب اہم اقدامات

نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز اور آغا خان یونیورسٹی کے اشتراک سے پاکستان میں کلینیکل ٹرائلز کے فروغ کیلئے کلینیکل ٹرائلز سمٹ آف پاکستان 2025ء کا انعقاد کیا گیا۔راولپنڈی اور کراچی میں منعقدہ 5 روزہ کانفرنس نے پاکستانی اور بین الاقوامی ماہرین کو تحقیق اور تجربات کے تبادلے کا پلیٹ فارم فراہم کیا۔آرمی میڈیکل کالج، راولپنڈی میں  14 فروری کو کانفرنس سمپوزیم کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں لیفٹیننٹ جنرل ارشد نسیم نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی لیفٹیننٹ جنرل ارشد نسیم، سرجن جنرل پاکستان آرمی، نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کلینیکل ٹرائلز جدید طب کی بنیاد ہیں، جو علاج کے طریقوں اور انسانی زندگیوں میں انقلابی تبدیلیاں لا رہے ہیں، پاکستان کیلئے یہ محض جدت کا ذریعہ نہیں، بلکہ ہمارے مخصوص صحت عامہ کے چیلنجز سے نمٹنے کا ایک مؤثر راستہ بھی ہے۔سی ٹی ایس پی 2025ء کی کانفرنس میں ملکی و غیر ملکی ماہرین نے طبی تحقیق اور کلینیکل ٹرائلز کے شعبے میں تعاون پر گفتگو کی۔ ڈاکٹر عبدالرشید عبدالرحمٰن (ملائیشیا)، ڈاکٹر شیلاں صدیقی (کینیڈا)، ڈاکٹر کیرن والش (برطانیہ)، ڈاکٹر کرسٹین سین (امریکہ) اور ڈاکٹر سعید حامد (پاکستان) نے سمٹ میں شرکت کی۔کانفرنس کے اختتام پر لیفٹیننٹ جنرل (ر) وسیم عالمگیر اور مہمانِ خصوصی نے معزز مقررین کو ان کی خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈز پیش کیں۔سی ٹی ایس پی 2025ء جیسے ایونٹس پاکستان کو عالمی کلینیکل ریسرچ نیٹ ورک سے جوڑنے اور بین الاقوامی ماہرین کے ساتھ تعاون کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔

 

Previous Post

جہاں کنوینر بے بس ہو، پارٹی کسی اور کے نرغے میں ہو، وہ ہمیں کیا بھاؤ بتائیں گے، سعید غنی

Next Post

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں مجوزہ 100 میں سے 61 آئی ٹی سینٹرز قائم

Next Post
آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں مجوزہ 100 میں سے 61 آئی ٹی سینٹرز قائم

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں مجوزہ 100 میں سے 61 آئی ٹی سینٹرز قائم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لیہ:ڈھکی کھجور اور چھوہارے کا ابھرتا ہوا مرکز، یو بی فارم عالمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل
  • لکی مروت میں دہشتگردوں نے نیشنل بینک کو لوٹ لیا
  • سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • بیرسٹر گوہر کے پاس عمران خان کے لئےسیاسی صورتحال بدلنے کی صلاحیت موجود,پارٹی ذرائع

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم