Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

سندھ حکومت نے تمام تعلیمی بورڈز میں ’نمبر سسٹم‘ ختم کردیا،گریڈنگ نظام کی منظوری

Web Desk by Web Desk
جنوری 20, 2026
in پاکستان
0
سندھ حکومت نے تمام تعلیمی بورڈز میں ’نمبر سسٹم‘ ختم کردیا،گریڈنگ نظام کی منظوری

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز میں ’نمبر سسٹم‘ ختم کر دیا۔

وزیر جامعات سندھ اسماعیل راہو کے مطابق میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے لیے نئے گریڈنگ سسٹم کی منظوری دے دی گئی ہے، جس کے تحت 40 فیصد سے کم نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کو فیل تصور کیا جائے گا۔

اسماعیل راہو نے بتایا کہ سندھ کے تعلیمی بورڈز میں امتحانی نتائج کے لیے رائج قدیم نمبر سسٹم ختم کر کے بین الاقوامی معیار کے مطابق نیا گریڈنگ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اہم فیصلہ انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن (IBCC) کی جانب سے وفاقی سطح پر کیے گئے پالیسی فیصلوں کی روشنی میں کیا گیا ہے، جس کا مقصد ملک بھر میں تعلیمی معیار میں ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ نیا گریڈنگ سسٹم صوبے بھر میں مرحلہ وار نافذ کیا جائے گا۔ رواں سال 2026 میں اس کا اطلاق نویں اور گیارہویں جماعت (SSC-I اور HSSC-I) کے پہلے سالانہ امتحانات سے کیا جائے گا، جبکہ سال 2027 میں دہم اور بارہویں جماعت (SSC-II اور HSSC-II) کے سالانہ امتحانات پر بھی اس نظام کا اطلاق ہوگا۔

نئے گریڈنگ سسٹم کے تحت طلبہ کی کارکردگی نمبروں کے بجائے درج ذیل گریڈز میں ظاہر کی جائے گی:

A++ : 96 فیصد سے 100 فیصد
A+ : 91 فیصد سے 95 فیصد
A : 86 فیصد سے 90 فیصد
B++ : 81 فیصد سے 85 فیصد
B+ : 76 فیصد سے 80 فیصد
B : 71 فیصد سے 75 فیصد
C+ : 61 فیصد سے 70 فیصد
C : 51 فیصد سے 60 فیصد
D : 40 فیصد سے 50 فیصد (Emerging)
U : 40 فیصد سے کم (ناکام / انڈر گریڈ)

صوبائی وزیر کے مطابق نئی پالیسی کے تحت پاسنگ مارکس کی کم از کم حد 40 فیصد مقرر کی گئی ہے۔ جو طلبہ کسی بھی پرچے میں 40 فیصد سے کم نمبر حاصل کریں گے، انہیں ’U‘ یعنی انڈر گریڈ قرار دیا جائے گا۔

اسماعیل راہو نے بتایا کہ ایسے طلبہ کو اسی مضمون میں دوبارہ امتحان دے کر اپنی کارکردگی بہتر بنانے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس نظام کا بنیادی مقصد ملک بھر کے تعلیمی بورڈز میں یکسانیت پیدا کرنا اور طلبہ کی حقیقی تعلیمی صلاحیت کو بہتر انداز میں ظاہر کرنا ہے۔

وزیر جامعات سندھ کے مطابق تمام تعلیمی بورڈز میں گریڈنگ سسٹم کے مکمل نفاذ کے بعد مستقبل میں جی پی اے (GPA) سسٹم بھی متعارف کرایا جائے گا، تاکہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر طلبہ کے نتائج کو مزید قابلِ موازنہ بنایا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے اس نئی تعلیمی پالیسی کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے اور اس پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ بورڈز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

 

Tags: #سندھ #تعلیمی_اصلاحات #گریڈنگ_سسٹم #میٹرک #انٹر #اسماعیل_راہو #Sindh #EducationReforms #GradingSystem #Matric #Intermediate #PakistanEducation
Previous Post

امریکا میں تاریخ رقم، پہلی مسلم نائب گورنر خاتون غزالہ ہاشمی نے قرآن پاک پر عہدے کا حلف اٹھالیا

Next Post

اندھیرا، دھواں اور بند دروازے، سانحہ گل پلازہ کیسے رونما ہوا ؟ دل دہلا دینے والے انکشافات سامنے آگئے

Next Post
اندھیرا، دھواں اور بند دروازے، سانحہ گل پلازہ کیسے رونما ہوا ؟ دل دہلا دینے والے انکشافات سامنے آگئے

اندھیرا، دھواں اور بند دروازے، سانحہ گل پلازہ کیسے رونما ہوا ؟ دل دہلا دینے والے انکشافات سامنے آگئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم