Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

امریکا میں تاریخ رقم، پہلی مسلم نائب گورنر خاتون غزالہ ہاشمی نے قرآن پاک پر عہدے کا حلف اٹھالیا

Web Desk by Web Desk
جنوری 20, 2026
in بین الاقوامی
0
امریکا میں تاریخ رقم، پہلی مسلم نائب گورنر خاتون غزالہ ہاشمی نے قرآن پاک پر عہدے کا حلف اٹھالیا

 

امریکا میں ایک نئی تاریخ رقم ہو گئی ہے، جہاں پہلی مسلم نائب گورنر خاتون غزالہ ہاشمی نے قرآنِ پاک پر اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

ریاست ورجینیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ گورنر کا عہدہ بھی ایک خاتون رہنما نے سنبھالا، جہاں سابق رکن کانگریس ایبی گیل اسپین برجر نے بطور گورنر ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ اسی تقریب میں ورجینیا کی تاریخ کا ایک اور اہم سنگِ میل بھی عبور کیا گیا، جہاں اٹارنی جنرل کا عہدہ پہلی بار سیاہ فام رہنما جے جونز نے سنبھالا۔

لیفٹیننٹ گورنر کے عہدے پر فائز ہونے والی غزالہ ہاشمی نہ صرف ریاست کی پہلی مسلم نائب گورنر ہیں بلکہ وہ اس منصب پر پہنچنے والی پہلی خاتون بھی ہیں۔ حلف برداری کی تقریب کے موقع پر بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے انٹرفیتھ پریئر بریک فاسٹ کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں امام شریف نے خصوصی دعا کرائی۔

تقریب میں مختلف سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی، جن میں سینیٹر صدام ازلان سلیم اور سینیٹر کنعان بھی شامل تھے۔ اس موقع پر ایڈمز اسکاؤٹنگ امریکا اور گرلز اسکاؤٹس کی جانب سے پریڈ بھی منعقد کی گئی، جس کی قیادت رضوان جاکا، احسن اللّٰہ، بیتھنی رشید اور دیگر نے کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رضوان جاکا نے اس امید کا اظہار کیا کہ نئی قیادت ریاست میں اتحاد، شمولیت اور تنوع کو مزید فروغ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیش رفت امریکا میں اقلیتی برادریوں کے لیے ایک مثبت پیغام ہے۔

ریاستی گورنر کے ایشین امریکن ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین منصور قریشی نے بھی اس موقع پر توقع ظاہر کی کہ نہ صرف گورنر اور لیفٹیننٹ گورنر بلکہ پوری کابینہ ورجینیا میں بلا تفریق عوام، بالخصوص جنوبی ایشیائی کمیونٹی کی خدمت کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تاریخی حلف برداری امریکا میں تنوع، مذہبی آزادی اور مساوی نمائندگی کی ایک روشن مثال ہے، جو مستقبل میں مزید مثبت تبدیلیوں کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے۔

Tags: #امریکا #ورجینیا #غزالہ_ہاشمی #مسلم_نائب_گورنر #خواتین_قیادت #USA #Virginia #GhazalaHashmi #LieutenantGovernor #Diversity #BreakingNews
Previous Post

مراکش کے بادشاہ نے ٹرمپ کی غزہ امن بورڈ کی بانی رکنیت کی دعوت قبول کرلی

Next Post

سندھ حکومت نے تمام تعلیمی بورڈز میں ’نمبر سسٹم‘ ختم کردیا،گریڈنگ نظام کی منظوری

Next Post
سندھ حکومت نے تمام تعلیمی بورڈز میں ’نمبر سسٹم‘ ختم کردیا،گریڈنگ نظام کی منظوری

سندھ حکومت نے تمام تعلیمی بورڈز میں ’نمبر سسٹم‘ ختم کردیا،گریڈنگ نظام کی منظوری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم