Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

وائس چانسلر یونیورسٹی آف لیہ کی زیرصدارت نان ٹیچنگ سٹاف کی بھرتی کے لیے سلیکشن کمیٹی کا اجلاس

Web Desk by Web Desk
جنوری 21, 2026
in لیہ
0
وائس چانسلر یونیورسٹی آف لیہ کی زیرصدارت نان ٹیچنگ سٹاف کی بھرتی کے لیے سلیکشن کمیٹی کا اجلاس

لیہ:اجلاس میں ٹائپنگ ٹیسٹ، کمپیوٹر پر مبنی اسیسمنٹ اور انٹرویوز کے ذریعے اہل امیدواروں کا انتخاب

لیہ(نیوز رپورٹر ) وائس چانسلر یونیورسٹی آف لیہ پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر ابوبکرکی زیرصدارت مختلف کیڈرز (بی ایس-16 اور اس سے کم) کی خالی اسامیوں پر بھرتی کے عمل کو مکمل کرنے کے لیے سلیکشن کمیٹی کا اجلاس کمیٹی روم میں منعقدہوا۔

اجلاس میں پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر شاہد غازی، چیئرپرسن پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نامزد کردہ نمائندے ڈاکٹر محمد ماجد خان رانا، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور کے نامزد کردہ انعام الحق شاہ اور رجسٹرار یونیورسٹی آف لیہ ڈاکٹر اظہر عباس خان شامل تھے۔اجلاس میں کمیٹی نے نان ٹیچنگ اسٹاف کی اسامیوں کے لیے اہل امیدواروں کے ٹائپنگ ٹیسٹ، کمپیوٹر پر مبنی اسیسمنٹ اور انٹرویوز کیے۔

کمیٹی نے جامع اور شفاف جانچ پڑتال کے بعد مشتہر شدہ اسامیوں کے لیے موزوں ترین امیدواروں کی تعیناتی کی سفارش کی۔اس موقع پروی سی پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر ابوبکرنے کہاکہ بھرتی میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایاگیا ہےباصلاحیت افرادی قوت کی شمولیت سے نہ صرف عملے کی کمی دور ہوگی بلکہ انتظامی کارکردگی میں بہتری اور یونیورسٹی کے تعلیمی و آپریشنل ماحول میں مزید استحکام آئے گا۔انہوں نے مزید کہاکہ بھرتی ہونے والا عملہ یونیورسٹی کے بڑھتے ہوئے تعلیمی پروگراموں اور ترقیاتی منصوبوں میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے میرٹ پر مبنی اور شفاف بھرتی کے عمل کو یقینی بنانے پر ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون کو بھی سراہا۔

 

Previous Post

اماراتی صدر نے ٹرمپ کے ’بورڈ آف پیس‘ میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی

Next Post

سی ای او صحت ڈاکٹر شاہد ریاض کا تحصیل ہسپتال چوک اعظم کا دورہ

Next Post

سی ای او صحت ڈاکٹر شاہد ریاض کا تحصیل ہسپتال چوک اعظم کا دورہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم