Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

راولپنڈی: 163 ہائی رائز عمارتوں میں سے صرف ایک میں مکمل فائر سیفٹی سسٹم ہونے کا انکشاف

Web Desk by Web Desk
جنوری 22, 2026
in پاکستان
0
راولپنڈی: 163 ہائی رائز عمارتوں میں سے صرف ایک میں مکمل فائر سیفٹی سسٹم ہونے کا انکشاف

راولپنڈی: 163 ہائی رائز عمارتوں میں سے صرف ایک کمرشل عمارت کو مکمل محفوظ قرار دینے کا انکشاف ہوا ہے۔

پنجاب کمیونٹی سیفٹی بلڈنگ ریگولیشنز کے مطابق راولپنڈی میں موجود 163 ہائی رائز عمارتوں میں خودکار اور مکمل فائر سیفٹی سسٹم صرف ایک عمارت میں موجود ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق عمارتوں کی درجہ بندی کے بعد کیٹیگری اے میں صرف ایک ہوٹل کو محفوظ قرار دیا گیا ہے، کیٹیگری بی اور سی کی 11 عمارتوں میں فائر سیفٹی سسٹم نامکمل ہے، جبکہ کیٹیگری سی میں شامل 151 عمارتیں مکمل طور پر غیر محفوظ ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ 7 کمرشل عمارتوں میں داخلی راستے، آگ بجھانے کے خودکار نظام اور دھوئیں کے اخراج کا نظام موجود نہیں، جبکہ 151 عمارتوں میں نہ صرف سیفٹی آلات بلکہ ہنگامی راستے اور دھواں اخراج کا خودکار نظام بھی موجود نہیں ہے۔

ریسکیو ذرائع نے مزید کہا کہ گزشتہ سال راولپنڈی میں آگ لگنے کے 1712 واقعات پیش آئے جن میں 4 افراد جاں بحق اور 107 افراد زخمی ہوئے۔ پنجاب میں آگ کے واقعات کے حوالے سے راولپنڈی تیسرے نمبر پر ہے، تاہم ریسکیو 1122 کا ایمرجنسی رسپانس ٹائم گزشتہ سال اوسطاً 8 منٹ سے بھی کم رہا۔

Tags: #راولپنڈی #ہائی_رائز #فائر_سیفٹی #ریسکیو1122 #عمارتیں #Rawalpindi #HighRiseBuildings #FireSafety #Rescue1122 #BuildingSafety
Previous Post

اوورسیز پاکستانی کمیٹی اجلاس کا انعقاد، 13 درخواستوں کا جائزہ لیا گیا

Next Post

لیہ:ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی زیر صدارت پیٹرول پمپس پر ایگزیکٹو ٹوائلٹس کی تعمیر بارے اجلاس

Next Post

لیہ:ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی زیر صدارت پیٹرول پمپس پر ایگزیکٹو ٹوائلٹس کی تعمیر بارے اجلاس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم