کولمبیا میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 15 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ طیارہ 15 افراد کو لے کر وینزویلا کے ساتھ مشرقی سرحد کے قریب پہاڑی علاقے میں لاپتہ ہوا۔ ائیر ٹریفک کنٹرولر کے مطابق کوکوٹا سے اوکانا جانے والی پرواز لینڈنگ سے کچھ دیر قبل رابطہ منقطع ہوگیا، تاہم بعد میں طیارے کے تباہ ہونے کی تصدیق ہوگئی۔
طیارے میں کولمبیا کانگریس کے ایک نمائندے سمیت 13 مسافر اور 2 عملے کے ارکان سوار تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ خراب موسمی حالات ممکنہ وجہ ہو سکتے ہیں، تاہم حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

