Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ایک اور سسٹم شمالی بلوچستان میں داخل، بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

Web Desk by Web Desk
جنوری 31, 2026
in موسم
0
ایک اور سسٹم شمالی بلوچستان میں داخل، بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

 

بلوچستان، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ایران کے راستے ایک اور مغربی موسمی سسٹم شمالی بلوچستان میں داخل ہو رہا ہے، جس کے سبب بارش اور بعض علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔

اس موسمی سسٹم کے تحت کوئٹہ، چمن، قلعہ عبداللہ، سرانان، جنگل پیر علی زئی، گلستان اور پشین میں بارش ہو سکتی ہے، جبکہ کوژک ٹاپ، شیلا باغ اور لوئی بند سمیت بالائی علاقوں میں برفباری کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے کیونکہ کئی علاقوں میں پچھلی برف باری سے بند رابطہ سڑکیں اب تک بحال نہیں ہو سکیں، اور ان کی بحالی کے لیے آپریشن جاری ہے۔

دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آج سے 4 فروری تک پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کے باعث پہاڑی علاقوں میں برفانی تودے گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ این ڈی ایم اے نے شہریوں کو محفوظ رہنے، غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور ہنگامی حالات کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔

 

Tags: #بلوچستان #پنجاب #خیبرپختونخوا #بارش #برفباری #این_ڈی_ایم_اے #موسمیات #لینڈ_سلائیڈنگ #برفانی_تودے #Balochistan #Punjab #KhyberPakhtunkhwa #Rain #Snowfall #NDMA #Weather #Landslide #Avalanche
Previous Post

کراچی: کلینک میں فائرنگ سے مریض جاں بحق

Next Post

امریکی مالیاتی تسلط کیخلاف عالمی دباؤ، بھارت، چین اور برکس نے ڈالر سے منہ موڑلیا

Next Post
امریکی مالیاتی تسلط کیخلاف عالمی دباؤ، بھارت، چین اور برکس نے ڈالر سے منہ موڑلیا

امریکی مالیاتی تسلط کیخلاف عالمی دباؤ، بھارت، چین اور برکس نے ڈالر سے منہ موڑلیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم