بلوچستان میں حالیہ دہشت گردانہ واقعات پر سعودی عرب اور قطر نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کی پُرتشدد کارروائیوں پر گہری تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فورسز دہشت گردی کے خلاف بہترین حکمت عملی کے ساتھ مقابلہ کر رہی ہیں اور سعودی عرب دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔
اسی طرح قطر کی وزارتِ خارجہ نے بھی بلوچستان میں دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کی۔ قطری وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ قطر ہر قسم کے تشدد، دہشت گردی اور مجرمانہ کارروائیوں کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے۔ بیان میں شہدا کے لواحقین، پاکستانی عوام اور حکومت کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا گیا، جبکہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی گئی۔
یہ بین الاقوامی ردعمل پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف جاری کوششوں میں عالمی سطح پر حمایت اور یکجہتی کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔

