Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ایران، روس اور چین کا مشترکہ بحری مشقوں کا اعلان

Web Desk by Web Desk
فروری 1, 2026
in بین الاقوامی
0
ایران، روس اور چین کا مشترکہ بحری مشقوں کا اعلان

ایران، روس اور چین نے شمالی بحرِ ہند میں مشترکہ بحری مشقوں کا اعلان کر دیا

ایران کے نیم سرکاری تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق ایران، روس اور چین رواں ماہ شمالی بحرِ ہند میں مشترکہ بحری مشقیں کریں گے۔ ان مشقوں کو "میری ٹائم سکیورٹی بیلٹ” کا نام دیا گیا ہے، جس میں ایران کی بحریہ، پاسداران انقلاب کے گارڈز، چین اور روس کی بحری افواج حصہ لیں گی۔

رپورٹ کے مطابق ان مشقوں کا مقصد کسی بھی ممکنہ حملے یا خطرے سے نمٹنے کی پیشگی تیاری اور تینوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔ یہ مشقیں ایران کی بحریہ نے 2019 میں باقاعدہ آغاز کیں اور اب تک سات مرتبہ منعقد ہو چکی ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ مشقیں ایسے وقت میں ہو رہی ہیں جب واشنگٹن اور تہران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور امریکہ نے مشرق وسطیٰ میں اپنا بحری بیڑہ تعینات کر رکھا ہے۔ اس اقدام کو خطے میں فوجی توازن برقرار رکھنے اور ممکنہ خطرات کے لیے تیاری کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Tags: #ایران #روس #چین #بحری_مشقیں #میری_ٹائم_سکیورٹی #شمالی_بحر_ہند #فوجی_تعاون #MaritimeSecurityBelt #Iran #Russia #China #NavalExercises #IndianOcean #RegionalSecurity
Previous Post

بلوچستان میں دہشتگردی، سعودی عرب اور قطر کی شدید الفاظ میں مذمت

Next Post

جنگی فضاکے برعکس امریکا کیساتھ بات چیت کے فریم ورک پر کام ہو رہا ہے: ایران

Next Post
جنگی فضاکے برعکس امریکا کیساتھ بات چیت کے فریم ورک پر کام ہو رہا ہے: ایران

جنگی فضاکے برعکس امریکا کیساتھ بات چیت کے فریم ورک پر کام ہو رہا ہے: ایران

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم