Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

جنگی فضاکے برعکس امریکا کیساتھ بات چیت کے فریم ورک پر کام ہو رہا ہے: ایران

Web Desk by Web Desk
فروری 1, 2026
in بین الاقوامی
0
جنگی فضاکے برعکس امریکا کیساتھ بات چیت کے فریم ورک پر کام ہو رہا ہے: ایران

ایران نے موجودہ کشیدہ حالات کے باوجود امریکا کے ساتھ مذاکرات کے سلسلے میں مثبت پیش رفت کی تصدیق کی ہے۔ ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر علی لاریجانی نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ جنگی فضا کے باوجود امریکا کے ساتھ بات چیت کے فریم ورک پر کام جاری ہے۔

لاریجانی نے کہا کہ مذاکرات کے عمل کے لیے عملی انتظامات آگے بڑھ رہے ہیں اور ساختی اقدامات میں پیش رفت ہو رہی ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کا عمل مؤثر انداز میں جاری ہے۔

یاد رہے کہ امریکا نے مشرق وسطیٰ میں اپنا بحری بیڑہ تعینات کر رکھا ہے اور امریکی صدر نے خبردار کیا ہے کہ جنگی جہاز تیزی سے ایران کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ دوسری جانب ایران نے بھی امریکا کو کسی بھی جارحیت کی صورت میں سخت نتائج بھگتنے کی وارننگ دے رکھی ہے۔

مزید برآں، پاسداران انقلاب نے آج سے آبنائے ہرمز میں فوجی مشقوں کا اعلان کیا ہے، جس سے خطے میں کشیدگی برقرار ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ وہ اپنے دفاع اور علاقائی سلامتی کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

Tags: #ایران #امریکا #مذاکرات #خطے_کی_کشیدگی #AliLarijani #Hormuz #MilitaryDrills #IranUSTalks #MiddleEastTensions #RegionalSecurity
Previous Post

ایران، روس اور چین کا مشترکہ بحری مشقوں کا اعلان

Next Post

لودھراں: باراتیوں کی گاڑی اور ٹرک میں ٹکر، 4 افراد جاں بحق

Next Post
جامشورو: نوری آباد کے قریب بس اور ٹریلر کی ٹکر، 20 افراد زخمی

لودھراں: باراتیوں کی گاڑی اور ٹرک میں ٹکر، 4 افراد جاں بحق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم