Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

اسلام آباد دھماکے پر روسی صدر پیوٹن کے صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کو تعزیتی خطوط

Web Desk by Web Desk
فروری 7, 2026
in بین الاقوامی, پاکستان
0
اسلام آباد دھماکے پر روسی صدر پیوٹن کے صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کو تعزیتی خطوط

اسلام آباد دھماکے پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کو تعزیتی خطوط بھیجے گئے ہیں۔

اپنے تعزیتی خطوط میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اسلام آباد میں ہونے والے خودکش دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے تعزیت کرتے ہوئے لکھا کہ مذہبی اجتماع کے دوران نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا بربریت اور انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہے۔

روسی صدر نے اپنے خط میں دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ روس دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے ساتھ مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

اسلام آباد: مسجد و امام بارگاہ میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، 31 افراد شہید

صدر پیوٹن نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ روس اس المناک سانحے میں پاکستانی عوام کے دکھ میں برابر کا شریک ہے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد کے مضافاتی علاقے ترلائی میں واقع مسجد و امام بارگاہ خدیجتہ الکبریٰ میں جمعے کی نماز کے دوران خودکش دھماکا ہوا تھا، جس کے نتیجے میں اب تک تقریباً 30 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 150 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ زخمیوں کو اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق خودکش بمبار کی شناخت کر لی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش بمبار نے افغانستان سے دہشت گرد کارروائیوں کی تربیت حاصل کی تھی اور وہ متعدد بار افغانستان کا سفر بھی کر چکا تھا۔

حکومتی ذرائع نے مزید بتایا کہ افغانستان میں موجود مختلف دہشت گرد گروہ طالبان رجیم کی سرپرستی میں خطے کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بنے ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں ہونے والی ہر بڑی دہشت گرد کارروائی کے پس پشت افغانستان اور بھارت کا گٹھ جوڑ شامل ہے، جس کا مقصد خطے میں عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔

Tags: #اسلام_آباد_دھماکہ #روسی_صدر #پیوٹن #پاکستان #دہشتگردی #IslamabadBlast #Russia #Putin #PakistanNews #Terrorism
Previous Post

ٹی 20 ورلڈ کپ: نیدر لینڈز کیخلاف صائم ایوب کیساتھ خواجہ نافع کا اوپننگ کرنےکا امکان

Next Post

ایران نے مذاکرات میں یورینیم افزودگی روکنے کا امریکی مطالبہ مستردکردیا

Next Post
ایران نے مذاکرات میں یورینیم افزودگی روکنے کا امریکی مطالبہ مستردکردیا

ایران نے مذاکرات میں یورینیم افزودگی روکنے کا امریکی مطالبہ مستردکردیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم