Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

مریم نواز نے پنجاب فری سولر پینل اسکیم کا آغاز کر دیا، ڈیجیٹل قرعہ اندازی کی گئی

Ghazwa News by Ghazwa News
مارچ 3, 2025
in کالم
0
مریم نواز نے پنجاب فری سولر پینل اسکیم کا آغاز کر دیا، ڈیجیٹل قرعہ اندازی کی گئی

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب فری سولر پینل اسکیم کا آغازکر دیا، انہوں نے مختلف نمبر بتانے پر فری سولر پینل اسکیم کی خودکار ڈیجیٹل قرعہ اندازی کی۔ڈان نیوز کے مطابق ’سی ایم پنجاب فری سولر پینل اسکیم‘ کے تحت سال بھر میں 94 ہزار 483 سولر سسٹم لگائے جائیں گے، وزیراعلیٰ مریم نواز نے فری سولر پینل اسکیم میں کامیابی حاصل کرنے والے خوش نصیب صارفین کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے سولر پینل انسٹالیش کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ عوام کو مہنگی بجلی سے بچاتے ہوئے ریلیف دینا چاہتے ہیں، اس لیے سولر پینل اسکیم ہرگز تاخیر نہ کی جائے، فری سولر پینل اسکیم کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے، فزیکل ویری فکیشن کے بعد مارچ کے آخر میں پنجاب بھر میں سولر سسٹم کی انسٹالیشن شروع ہوگی۔

 

 

سیکریٹری توانائی نے وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جولائی کے آخر تک فری سولر پینل اسکیم کا پہلا فیز مکمّل ہو جائے گا، صوبے بھر میں ماہانہ 200 یونٹ تک صرف کرنے والے صارفین کے لیے سولر سسٹم مفت انسٹال کیا جائے گا، فری سولر پینل اسکیم کے لیے 8 لاکھ 61 ہزار صارفین نے درخواست دی۔وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ فری سولر پینل اسکیم کا تمام پراسیس اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے مکمل کیا گیا، 0.55 کلو واٹ کے 47 ہزار 182 اور 1.1 کلوواٹ کے 47 ہزار 301 سسٹم انسٹال کیے جائیں گے، 100 یونٹ ماہانہ اور 200 یونٹ تک ماہانہ بجلی صرف کرنے والے صارفین کو سولر سسٹم مفت دیاجائے گا۔سیکریٹری توانائی نے بتایا کہ صارفین کے ماہانہ بل پر درج ریفرنس نمبر اور سی این آئی سی نمبر سے ویری فکیشن کی جائے گی، فری سولر پینل حاصل کرنے والے صارفین کی معاونت اور رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن بھی قائم کی گئی ہے، سولر پینل اور انورٹر کو چوری سے بچانے کے لیے صارف کے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ سے منسلک کیا جائے گا۔پنجاب میں تقریباً ایک لاکھ سولر سسٹم انسٹال کرنے سے 57 ہزار ٹن کاربن کا اخراج کم ہوگا، فری سولرپینل اسکیم سے وفاقی حکومت پر بھی سبسڈی کا بوجھ کم ہوگا۔

Previous Post

خیبر پختونخوا میں بارشوں سے اموات 4 ہوگئیں،9 افراد زخمی

Next Post

لیپ ٹاپ اسکیم : آپ اہل ہیں یا نہیں؟

Next Post
لیپ ٹاپ اسکیم : آپ اہل ہیں یا نہیں؟

لیپ ٹاپ اسکیم : آپ اہل ہیں یا نہیں؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لیہ:ڈھکی کھجور اور چھوہارے کا ابھرتا ہوا مرکز، یو بی فارم عالمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل
  • لکی مروت میں دہشتگردوں نے نیشنل بینک کو لوٹ لیا
  • سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • بیرسٹر گوہر کے پاس عمران خان کے لئےسیاسی صورتحال بدلنے کی صلاحیت موجود,پارٹی ذرائع

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم