Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

لیپ ٹاپ اسکیم : آپ اہل ہیں یا نہیں؟

Ghazwa News by Ghazwa News
مارچ 3, 2025
in پاکستان
0
لیپ ٹاپ اسکیم : آپ اہل ہیں یا نہیں؟

لاہور : طلبا کے لیے لیپ ٹاپ اسکیم میں اہلیت کا معیار سامنے آگیا، کونسے طلبا اسکیم کے اہل ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے نوجوانوں کو ڈیجیٹل طور پر بااختیار بنانے کا ایک اور وعدہ پورا کرتے ہوئے لیپ ٹاپ اسکیم کا اعلان کر دیا۔وزیرتعلیم رانا سکندرحیات نے بتایا کہ ایک لاکھ 10 ہزار طلبا میں جدید لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے۔

راناسکندرحیات نے اہلیت کا معیار بتاتے ہوئے کہا کہ پبلک سیکٹر تعلیمی اداروں کے بی ایس کے طلبا اپلائی کر سکیں گے۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پہلے اور دوسرے سمسٹر کے طلبا اس اسکیم کے اہل ہوں گے، بی ایس طلبا کیلئے 65 فیصد اور میڈیکل طلبا کیلئے 80 فیصد میرٹ مقرر کی گئی ہے۔انھوں نے مزید بتایا کہ آن لائن درخواست کیلئے آفیشل لنک مشتہر کر دیا گیا، میرٹ انٹر میڈیٹ کے نمبرزکی بنیاد پر متعین کیا جائے گا۔رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ پورٹل اوپن ہونے کے چند گھنٹوں میں ہی 34 ہزار سے زائد طلبا رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔

اہل طلباء اس لنک پر کلک کرکے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں: cmlaptophed.punjab.gov.pk۔ مفت لیپ ٹاپ کے لیے درخواست دینے سے پہلے انہیں اپنی تفصیلات آن لائن جمع کرانے کی ضرورت ہوگی۔

نجی کالجوں یا یونیورسٹیوں میں داخلہ لینے والے طلباء لیپ ٹاپ اسکیم کے اہل نہیں ہیں۔ لیپ ٹاپ اسکیم کے لیے کوئی درخواست فیس نہیں ہے۔

Previous Post

مریم نواز نے پنجاب فری سولر پینل اسکیم کا آغاز کر دیا، ڈیجیٹل قرعہ اندازی کی گئی

Next Post

آئی ایم ایف کا ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکس چوری روکنے کا مطالبہ

Next Post
آئی ایم ایف کا ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکس چوری روکنے کا مطالبہ

آئی ایم ایف کا ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکس چوری روکنے کا مطالبہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم