Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

آئی ایم ایف کا ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکس چوری روکنے کا مطالبہ

پاکستان نے ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کو فعال کرنے کی یقین دہانی کرادی

Ghazwa News by Ghazwa News
مارچ 3, 2025
in کالم
0
آئی ایم ایف کا ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکس چوری روکنے کا مطالبہ

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکس چوری روکنے کا مطالبہ کردیا۔ پاکستان نے ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کو فعال کرنے کی یقین دہانی کرادی۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام پر جائزہ مذاکرات شروع ہوگئے۔ 7 ارب ڈالر قرض پروگرام کی اگلی قسط کے حصول کےلیے مذاکرات 15 مارچ تک جاری رہیں گے۔ پہلے مرحلے میں تکنیکی اور دوسرے میں پالیسی سطح کی بات چیت ہو گی۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکس چوری روکنے کا مطالبہ کردیا، جس پر حکام نے پراپرٹی کی غلط مالیت ظاہر کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی تیاریاں کرلیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کو فعال کیا جائے گا،  پراپرٹی کی غلط مالیت ظاہر کرنے پر قید اور جرمانے کی سزائیں ہوںگی۔ذرائع کے مطابق رجسٹریشن نہ کرانے والے ایجنٹس پر 5 لاکھ روپے مالیت تک جرمانہ عائد ہوسکے گا، ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کو 3 سال تک قید کی سزا کا اختیار مل سکتا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا ہے کہ اتھارٹی غلط معلومات پر ایجنٹ کا لائسنس منسوخ کرسکے گی، اتھارٹی کو غلط معلومات دینے پر 2 سے 5 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق اتھارٹی غلط پراپرٹی ٹرانسفر کرنے پر 5 سے 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرسکتی ہے، ریگولیٹری اتھارٹی کو مطلوبہ دستاویز فراہم نہ کرنے پر 2 لاکھ  تک جرمانہ عائد ہوسکے گا۔دوسری جانب پاکستان آنیوالا آئی ایم ایف کا وفد آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے تجاویز دے گا، وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک سمیت دیگر اداروں سے بھی مذاکرات ہوں گے، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے الگ الگ مذاکرات ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد  پہلے مرحلے میں تکنیکی سطح کے مذاکرات کریگا، دوسرے مرحلے میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی لیول کے مذاکرات ہونگے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد وزارت خزانہ، ایف بی آر، پاور ڈویژن اور اسٹیٹ بینک حکام کے ساتھ مذاکرات کریگا، پاکستان 7 ارب ڈالرز قرض پروگرام کی شرائط پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کریگا، رواں مالی سال کی پہلی ششماہی سے متعلق رپورٹ آئی ایم ایف وفد کو پیش کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد کو زرعی آمدن پر ٹیکس پر بریفنگ دی جائے گی، عالمی مالیاتی ادارے کو پراپرٹی سیکٹر پر ٹیکسز کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جائے گا، آئی ایم ایف کو ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی شرط پر بھی عملدرآمد کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔

Previous Post

لیپ ٹاپ اسکیم : آپ اہل ہیں یا نہیں؟

Next Post

برطانیہ کے شاہی قلعہ میں ایک ہزار سال میں پہلی بار افطار ڈنر کا اہتمام

Next Post
برطانیہ کے شاہی قلعہ میں ایک ہزار سال میں پہلی بار افطار ڈنر کا اہتمام

برطانیہ کے شاہی قلعہ میں ایک ہزار سال میں پہلی بار افطار ڈنر کا اہتمام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لیہ:ڈھکی کھجور اور چھوہارے کا ابھرتا ہوا مرکز، یو بی فارم عالمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل
  • لکی مروت میں دہشتگردوں نے نیشنل بینک کو لوٹ لیا
  • سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • بیرسٹر گوہر کے پاس عمران خان کے لئےسیاسی صورتحال بدلنے کی صلاحیت موجود,پارٹی ذرائع

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم